وہ ایک ثبوت جو آصف زرداری کو مشکل میں پھنسا سکتاتھالیکن۔ ۔ ۔

وہ ایک ثبوت جو آصف زرداری کو مشکل میں پھنسا سکتاتھالیکن۔ ۔ ۔
وہ ایک ثبوت جو آصف زرداری کو مشکل میں پھنسا سکتاتھالیکن۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئس بینک میں موجود ایک ہار سابق صدر آصف علی زرداری کو مشکل میں پھنسا سکتاتھا لیکن حکومت نے اس پر توجہ ہی نہیں دی ۔
ٹی وی اینکر عمران خان نے انکشاف کیاکہ کوٹیکنا ریفرنس کیس میں سوئس بینک میں ایک ہار پڑا ہوتھا جس کے بارے میں وزیراعظم نواز شریف نے دعویٰ کیاتھاکہ یہ ہار حکومت پاکستان کا ہے اور یہ تمام پیسہ بھی قوم کا ہے جو زرداری نے کرپشن سے کمایا لیکن سوئس بینک نے حکومت پاکستان کو لکھاکہ اگر یہ ہار بھی آپ کا ہے تو خط کا جواب دیں ، یہ ہار حکومت پاکستان کو واپس کردیاجائے گااور اگر ہار واپس آجاتاتو اس کو بنیاد بنا کر زرداری صاحب کیخلاف کیس بھی لڑاجاسکتاتھا اور یہ ایک ثبوت تھا۔
عمران خان نے بتایاکہ بدقسمتی نے حکومت نے اس پر بھی توجہ نہیں دی اور سرے سے اس خط کا جواب دینا ہی مناسب نہیں سمجھا اور جب ان کی طرف سے حکومت سے رابطہ کیاگیاتوجواب ملاکہ ابھی اس خط کا ترجمہ کیاجارہاہے ۔ عمران خان نے دعویٰ کیاکہ اُنہوں نے خود اس خط کا ترجمہ کرکے حکومتی عہدیدار کے حوالے کردیا لیکن اس کے باوجود کچھ نہیں بنا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -