بھارت میں کتے کو پھانسی دیدی گئی، وجہ ایسی کہ ذہن کو چکرا کر رکھ دے
نئی دلی (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں کسی کی برسی منائی جاتی ہے تو اس کیلئے دعا کی جاتی ہے اور اس کے نیک کاموں کو یاد کیا جاتا ہے مگر بھارتی شہر کانور میں شدت پسند تنظیم آر ایس ایس کے ایک رہنما کی برسی ایک آوارہ کتے کو پھانسی دے کر منائی گئی۔
گزشتہ سال یکم ستمبر کو 42 سالہ شدت پسند رہنما ای منوج پر کاتھی رور کے علاقے میں بم حملہ کیا گیا اور اس کی گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کنارے ایک کھمبے سے جاٹکرائی۔ ای منوج اس حملے میں ہلاک ہوگیا۔ اس سال یکم ستمبر کے موقع پر ای منوج کی برسی پرجوش انداز میں منانے کا اعلان کیا گیا، لیکن یکم ستمبر آنے پر ہی معلوم ہوا کہ آر ایس ایس کس بیہودگی کا مظاہرہ کرنے والی تھی۔
برسی کی تقریب جائے حادثہ پر منعقد کی گئی اور اس موقع پر ایک بدنصیب آوارہ کتے کو اسی کھمبے کے ساتھ لٹکا کر پھانسی دی گئی جس کے ساتھ آر ایس ایس رہنما کی گاڑی ٹکرائی تھی۔ اس ظالمانہ حرکت کی کیا وجہ تھی اور آر ایس ایس رہنما کی ہلاکت کی سزا بیچارے کتے کو کیوں دی گئی، اس کی کوئی وضاحت تاحال سامنے نہیں آئی۔