’اگر زندگی میں امیر بننا چاہتے ہو تو سب سے پہلے۔۔۔‘ چین کے امیر ترین آدمی نے نوجوانوں کو ایسا مشورہ دے دیا کہ سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

’اگر زندگی میں امیر بننا چاہتے ہو تو سب سے پہلے۔۔۔‘ چین کے امیر ترین آدمی نے ...
’اگر زندگی میں امیر بننا چاہتے ہو تو سب سے پہلے۔۔۔‘ چین کے امیر ترین آدمی نے نوجوانوں کو ایسا مشورہ دے دیا کہ سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے امیر ترین آدمی وانگ جیانلن حال ہی میں ایک ٹی وی شو پر آئے تو انہوں نے دولت مند بننے کے خواہشمند نوجوانوں کو ایک مفید مشورہ بھی دیا، لیکن یہ مشورہ سن کر اکثر نوجوان سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ کہیں ان کا مذاق تو نہیں اڑایا جا رہا۔
ویب سائٹ شنگھائسٹ کی رپورٹ کے مطابق جب وانگ جیانلن سے پوچھا گیا کہ عملی زندگی کا آغاز کرنے والے نوجوان دولتمند بننے کا خواب کیسے پورا کریں تو ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو دولت مند بننے کے لئے جلد بازی کا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر آپ امیر کبیر آدمی بننا چاہتے ہیں تو ابتدا میں اپنا ہدف چھوٹا رکھئے، مثلاً پہلے صرف 10 کروڑ یووان (تقریباً ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے) کمانے کی کوشش کریں۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا
وانگ کا کہنا تھا کہ اگرچہ آپ کو 10 کروڑ یووان کی رقم بہت تھوڑی محسوس ہوگی لیکن تھوڑا تھوڑا مل کر ہی بہت ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے آپ 10 کروڑ یووان کا ہدف عبور کریں اور پھر اپنی بہترین صلاحیت اور طاقت کو پہچانتے ہوئے اس طرح کے ہدف اوپر تلے عبور کرتے جائیں یہاں تک کہ آپ امیر ترین آدمی بننے کا اپنا خواب پورا کرلیں۔
وانگ کا یہ مفید مشورہ چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر ہزاروں تبصروں کا سبب بن گیا ہے۔ لوگ اس بات پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ ان صاحب کو شاید حقیقی دنیا کے حالات کا کچھ اندازہی نہیں ہے جو 10 کروڑ یووان کو ایک چھوٹا ہدف قرار دے رہے ہیں، لیکن شاید 33 ارب ڈالر (تقریباً 33 کھرب پاکستانی روپے) کی دولت کے مالک شخص کو یہ سمجھانا ممکن نہیں کہ ایک عام آدمی کے لئے 10 کروڑ یووان بھی اتنی بڑی رقم ہے کہ جس کا تصور وہ صرف خوابوں میں ہی کرسکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -