شوہر کی خوبصورتی کی وجہ سے عرب دلہن نے طلاق لے لی

شوہر کی خوبصورتی کی وجہ سے عرب دلہن نے طلاق لے لی
شوہر کی خوبصورتی کی وجہ سے عرب دلہن نے طلاق لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہرعورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہر خوبصورت ہولیکن اسی خوبصورتی کی وجہ سے عرب خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی جس کی خبرسامنے آنے پر انٹرنیٹ پر دنیا بھر کی لڑکیاں حیران پریشان رہ گئیں ، خاتون کو خدشہ تھا کہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے اس کے شوہر کا باہر کسی عورت سے سکینڈل ہوسکتاہے ۔

اگلی مرتبہ فیس بک پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے قبل یہ پریشان کن خبر ضرور پڑھ لیں
اماراتی میڈیا نے مصرسے تعلق رکھنے والی اس خاتون کے حوالے سے بتایاکہ وہ اپنے خاوند کیساتھ تین سال سے قابل رحم زندگی گزاررہی ہے جو کہ ایک ڈاکٹر اور نہایت خوبصورت ہے ۔ وہ اپنے خاوند پر بھروسہ نہیں کرتی اور ہر وقت حسد میں مبتلاءرہتی ہے ۔ اس کاکہناتھاکہ وہ اس ڈر میں مبتلاءرہتی ہے کہ اس کے خاوند کا کسی بھی وقت کہیں بھی معاشقہ چل سکتاہے کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہے اور خواتین ہر وقت اسے دیکھتی ہیں ۔

اگر آپ میں بھی یہ ایک صلاحیت موجود ہے تو موقع سے فائدہ اٹھاکر لاکھوں روپے کے مالک بن سکتے ہیں
خاتون کی یہ کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر کئی خواتین نے اتفاق کیااور خاتون کے اس فیصلے کوخوش آئندقراردیا۔ ایک سعودی خاتون لیلانے کہاکہ دکھ کی زندگی گزارنے اور ہروقت دباﺅ میں رہنے سے بہتر ہے کہ دماغی سکون کیلئے شادی ہی ختم کردیں۔ایک اور سعودی خاتون نے کہاکہ خاتون کے حسد کی وجہ سے دونوں کی زندگی میں ان تین سالوں میں طوفان برپارہااور شادی کاخاتمہ ہی بہتر تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -