اماراتی شہری کا پاکستانی پر خوفناک تشدد، وجہ ایسی کہ جان کر آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

اماراتی شہری کا پاکستانی پر خوفناک تشدد، وجہ ایسی کہ جان کر آپ کے غصے کی ...
اماراتی شہری کا پاکستانی پر خوفناک تشدد، وجہ ایسی کہ جان کر آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی ڈرائیور کی ذمہ داری اور اصول پسندی پر ایک اماراتی شہری سیخ پاہوگیا اور بدترین بدمعاشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شریف النفس ڈرائیور پر شدید تشدد کرکے اسے معذور کردیا۔
”گلف نیوز“ کے مطابق 24 سالہ اماراتی شخص نے مراکوسٹریٹ سے فیسٹیول سٹی جانے کیلئے 48 سالہ پاکستانی ڈرائیور کی خدمات لی تھیں۔ ملزم کو جب جج فہد الشمسی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے ڈھٹائی سے کہا کہ ہاں میں نے ڈرائیور پر تشدد کیا، اور موقف اختیار کیا کہ ڈرائیور اس کے خلاف شکایت واپس لینا چاہتا ہے۔ جب متاثرہ شخص سے جج نے پوچھا، ”کیا آپ اپنی شکایت واپس لینا چاہتے ہیں؟“ تو ان کا کہنا تھا، ”نہیں جناب، میں یہ نہیں چاہتا۔ مجھ پر اس شخص نے تشدد کرکے مجھے معذور کردیا جس کے بعد میں اپنا کام بھی صحیح طور پر نہیں کرپاتا۔“ انہوں نے مزید بتایا کہ جب ملزم ٹیکسی میں سوار ہوا تو اسے سیٹ بیلٹ پہننے کو کہا لیکن اس نے انکار کردیا۔ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ملزم نے اپنے بیگ سے کھانے کا سامان نکال لیا جس پر اس نے ملزم کو بتایا کہ کمپنی کی طرف سے گاڑی میں کوئی بھی چیز کھانے کی اجازت نہ ہے، جس پر ملزم سیخ پاہوگیا۔ جب ملزم اپنی منزل پر پہنچ گیا تو پہلے تو گاڑی کے دروازے کو انتہائی بدتمیزی سے بند کیا اور پھر اسے کھول کر کھڑا ہوگیا۔ جب ڈرائیور نے دروازہ بند کرنے کی کوشش کی تو ملزم آپے سے باہر ہوگیا اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ قریب موجود سیکیورٹی گارڈز اگر اس کی مدد کو نہ پہنچتے تو ڈرائیور کے ساتھ خدانخواستہ کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آسکتا تھا۔
ڈرائیور نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ جب انہوں نے ملزم کے غلط رویے کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی تو اس کا کہنا تھا، ”میں اماراتی ہوں“ اور اس جملے کو دہرانے کے ساتھ وہ اپنے تکبر اور وحشیانہ رویے کا بھی شرمناک مظاہرہ کرتا رہا۔ مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور اگلے ہفتے فیصلہ متوقع ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -