مسافر جہاز کے ٹیک آف سے چند لمحے قبل مسافر نے اپنے موبائل فون پر ایسی ویڈیو لگالی کہ تمام مسافروں کو خوفزدہ کردیا، ایسا کیا دیکھ رہا تھا؟ جان کر آپ کو بھی مسافروں کی گھبراہٹ کی وجہ سمجھ آجائے گی

ڈیلی بائیٹس

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں دوران پرواز ایک مسافر نے اپنے فون پر ایک ایسی ویڈیو دیکھنی شروع کر دی کہ دوسرے مسافر انتہائی خوفزدہ ہو گئے۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس مسافر نے پرواز کے ٹیک آف سے چند منٹ قبل اپنے موبائل فون پر نائن الیون کے واقعے کی ویڈیو دیکھنی شروع کر دی جس میں طیارے ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے ٹکرا رہے تھے۔ یہ دیکھ کر طیارے میں موجود دیگر مسافر وں کے اوسان خطا ہو گئے۔ایک خوفزدہ مسافر نے اپنے موبائل فون سے اس شخص کی ویڈیو بنا لی اور یوٹیوب پر پوسٹ کر دی جہاں اسے اب تک 12لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں۔

دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا، جہاز چلانا چھوڑ کر مسافر کی درگت بناڈالی کیونکہ۔۔۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ جب پرواز کے ٹیک آف کا اعلان کر رہا ہوتا ہے اس وقت اس شخص کے موبائل فون کی سکرین پر ہوائی جہاز ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے ٹکرا رہے ہوتے ہیں۔یہ منظرفلمانے کے بعد ویڈیو بنانے والا شخص اپنے موبائل فون کے کیمرے کا رخ دیگر مسافروں کی طرف گھماتا ہے جو سہمے ہوئے نظر آتے ہیں۔یوٹیوب پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”میں نہیں جانتا کہ یہ مسافر اپنے آپ کو یہ بتانے کے لیے ویڈیو دیکھ رہا تھا کہ وہ اس طیارے میں موت کے منہ میں بھی جا سکتا ہے یا پھر وہ واقعی کچھ اور کرنا چاہتا تھا۔ اس کے دل میں جو بھی ہو مگر اس کا یہ عمل انتہائی خوفزدہ کردینے والا تھا۔