آپ نے کھجور سے پرندوں کا شکار ہوتے کبھی دیکھا ہے؟سندھ میں پرندوں کے شکار کا حیرت انگیز طریقہ

آپ نے کھجور سے پرندوں کا شکار ہوتے کبھی دیکھا ہے؟سندھ میں پرندوں کے شکار کا ...
آپ نے کھجور سے پرندوں کا شکار ہوتے کبھی دیکھا ہے؟سندھ میں پرندوں کے شکار کا حیرت انگیز طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پرندوں کے شکار کا سب سے آسان طریقہ تو انہیں گن فائر کرنا ہی رہ گیا ہے لیکن سندھ مین ابھی تک ایک قدیمی اوراپنی طرز کا انوکھا شکار کاطریقہ معروف ہے ۔یہ شکار چھوٹے پرندوں کا کیاجاتا ہے ۔کھجور کے سیزن میں جب درختوں سے کھجوریں اتار لی جاتی ہیں تو بعد میں کچھ پکی کھجوریں زمین پر گرجاتی ہیں جو جانوروں کی بجائے پرندوں کا کھابہ بن جاتی ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ پرندے جوپورا سال غائب ہوتے ہیں وہ کھجور پکتے ہی آجاتے ہیں۔ کچھ لوگ جال کے ذریعے ان پرندوں کا شکارکرتے ہیں اور کچھ زمین پر پھندے لگا کر انہیں زندہ پکڑ لیتے اور بعد ازاں ان کو ذبح کرکے کھاتے ہیں ۔تاہم ان پرندوں کو تجارتی مقصد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور پرندوں کے خریدار خاص طور پر چڑیا کو شہروں میں چڑا شاپس پر فروخت کردیا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -