وہ ایک قسم کے مرد جن پر خواتین اپنی بہترین سہیلیوں سے بھی زیادہ بھروسہ کرتی ہیں، سائنس کا ایسا انکشاف جو زیادہ تر مردوں کو افسردہ کردے گا
نیویارک (نیوز ڈیسک) جنس مخالف کی طرف فطری رجحان رکھنے والے مردوں کو یقینا یہ جان کر دکھ ہوگا کہ خواتین دراصل ہم جنس پرست مردوں کو نسبتاً زیادہ قابل بھروسہ سمجھتی ہیں اور عموماً ان سے دوستی بھی جلد کر لیتی ہیں۔ ہم جنس پرست مردوں کے لئے خواتین کے دوستانہ رجحان کا یہ دعویٰ امریکا کی یونیورسٹی آف ٹیکساس کے تحقیق کاروں نے کیا ہے۔
مزید جانئے: شامی جنگجو کس اسلام دشمن ملک میں اپنا علاج کروارہے ہیں؟ مغربی میڈیا کا تہلکہ خیز انکشاف
تحقیق کے سربراہ ایرک رسل کا کہنا ہے کہ 700 سے زائد یونیورسٹی طالبات پر کی گئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ خواتین جذباتی اور رومانوی تعلقات کے معاملے میں مشورے کے لئے اپنی اچھی سہیلیوں سے بھی زیادہ اپنے ہم جنس پرست دوستوں کو قابل بھروسہ سمجھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے دوران جعلی سوشل میڈیا پروفائل بھی استعمال کئے گئے جن میں طالبات کو ہم جنس پرست مردوں اور دیگر عام مردوں کے پروفائل دکھائے گئے اور ان کی طرف رغبت کا مطالعہ کیا گیا۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ خصوصاً جہاں خواتین کو ایسے ماحول کا سامنا ہو کہ جیون ساتھی کے انتخاب کے لئے ان کے سامنے مردوں کی محدود تعداد دستیاب ہوجبکہ ان کی حریف خواتین کی تعداد زیادہ ہوتو ایسے میں صلاح مشورے اور جذباتی سہارے کے لئے بھی ہم جنس پرست مردوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ’آرکائیوز آف سیکچوئل بیہیویئر‘ میں شائع کی گئی ہے۔