دنیا کا وہ ائیرپورٹ جو بیک وقت دو صوبوں میں واقع ہے

دنیا کا وہ ائیرپورٹ جو بیک وقت دو صوبوں میں واقع ہے
دنیا کا وہ ائیرپورٹ جو بیک وقت دو صوبوں میں واقع ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(نیوزڈیسک)جب ہم لمبا ہوائی سفر کرتے ہیں تو ایک ٹائم زون سے دوسرے ٹائم زون میں داخل ہوتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا ایک ائیرپورٹ ایسا بھی ہے جو دو مختلف ٹائم زونز میں موجود ہے۔
Coolangattaنامی یہ ائیرپورٹ آسٹریلیا کے دوصوبوں یعنی کوئنز لینڈ اور نیوساﺅتھ ویلز میں بنایا گیا ہے اور یہاں دو ٹائم زونز ہیں۔ یہ ائیرپورٹ آسٹریلوی شہر برسبین سے 100کلومیٹر دور واقع ہے اور یہاں مقامی اور بین الاقوامی فلائیٹس آتی ہیں۔موسم گرما میں نیوساﺅتھ ویلز میں ڈے لائٹ سیونگ کے تحت نیوساﺅتھ ویلز میں وقت تبدیل کردیا جاتا ہے اور جب آپ ائیرپورٹ کے اس حصے میں لینڈ کرتے ہیں تو وہاں وقت مختلف ہوتا ہے اور جب آپ کوئنز لینڈ والے حصے کی طرف جاتے ہیں تو وہاں وقت مختلف ہوجاتا ہے۔اگر آپ کو نیا سال منانا ہے تو یہ ائیر پورٹ ایسے کام کے لئے انتہائی اچھی جگہ کیونکہ یہاں آپ نیا سام دو بار مناسکتے ہیں۔
یہ ائیر پورٹ 2013-14میں آسٹریلیا کے چھ مصروف ترین ائیرپورٹس کی فہرست میں شامل ہوا ہے۔سال 2011ءمیں 52لاکھ سے زائد مسافروں نے اس ائیرپورٹ کو استعمال کیا اور یہ اس سال کے لئے ایک ریکارڈ تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -