وہ گاڑی جو خاص طور پر ہم جنس پرستوں کیلئے بنائی گئی لیکن پاکستان میں بھی مقبول ہے

وہ گاڑی جو خاص طور پر ہم جنس پرستوں کیلئے بنائی گئی لیکن پاکستان میں بھی ...
وہ گاڑی جو خاص طور پر ہم جنس پرستوں کیلئے بنائی گئی لیکن پاکستان میں بھی مقبول ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے اس طرح کی گاڑی اب پاکستان میں چلتی ہوئی دیکھی ہوگی ۔یہ گاڑی پاکستان میں کافی مقبول ہے لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسے خاص طورپر ہم جنس پرستوں کے لئے بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق Subaruکمپنی نے Lezbaruنامی ماڈل خصوصی طورپر ہم جنس پرستوں کے ئے متعارف کروائے تھے اوراس حرکت کی وجہ سے اسے امریکہ میں تنقید کا سامنا بھی تھا۔دی اٹلانٹک کے مطابق 1990ءکی دہائی مین کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ خواتین اس گاڑی کو لینے میں خصوصی طور پر دلچسپی رکھتی تھیں۔اس کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کو امریکہ میں مارکیٹ کرتے ہوئے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ نے یہ بات بتائی کہ یہ گاڑی ان لوگوں کے لئے ہے جو باہر پھرتے ہیں اور یہ گاڑی گرداور مٹی کو بہت اچھی طرح سے برداشت کرسکتی ہے۔اپنے سروے میں کمپنی نے دیکھا کہ اس کی گاڑیوں کے ماڈل کو ٹیچر، ہیلتھ کئیر پروفیشنلز،باہر گھومنے والے افراد تعلیمی شعبے سے وابستہ لوگ پسند کرتے تھے۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

کمپنی کی اس وقت حیرت کی انتہانہ رہی کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ ہم جنس پرست خواتین بھی ان کی شوقین تھیں۔”ہمارے علم میں یہ بات آئی کہ نارتھ ایمپٹن،میساچیوسٹس،پورٹ لینڈاور آری گون کی ایسی خواتین جو تنہا اپنا گھر چلاتی تھیں اس گاڑی کو بہت پسند کرتی تھیں،“ٹِم بینٹ جو اس وقت کمپنی کے ایڈورٹائزنگ کے ہیڈ نے بتایا کہ اس بات کو سامنے آنے کے بعد کمپنی کو علم ہوا کہ یہ گاڑی ہم جنس پرست خواتین میں مقبول ہے۔اس کا کہنا تھا کہ خواتین باہر گھومنے پھرنے اور لانگ ڈرائیو پر جانے کے لئے بڑا ٹرک لے جانے کی بجائے اس گاڑی کو ترجیح دیتی تھیں۔اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے اشتہارات ڈیزائن کئے گئے جن میں صرف ان پانچ لوگوں کو ٹارگٹ کیا جاتا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان میں بھی یہ گاڑی چلتی ہے اور کلافی لوگوں میں یہ مقبول بھی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -