’کیا جہاز میں کوئی ڈاکٹر موجود ہے کیونکہ پائلٹ۔۔۔‘ چلتے ہوئے جہاز میں ائیرہوسٹس نے ایسا اعلان کردیا کہ خوف سے مسافروں کے ہوش گُم ہوگئے، پائلٹ کس حال میں تھا؟ جان کر کوئی بھی گھبراجائے
ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں گلاسگو ایئرپورٹ پر چلتے جہاز میں اچانک ایئرہوسٹس نے ایسا اعلان کر دیا کہ مسافروں کے اوسان خطا ہو گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پرواز کے گلاسگو ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے سے چند لمحے قبل اچانک ایئرہوسٹس کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ ”جہاز میں کوئی ڈاکٹر ہے تو کیبن میں آ جائے، کیونکہ پائلٹ کو دل کا دورہ پڑ گیا ہے۔“یہ اعلان سنتے ہی خوف سے مسافروں کے ہوش گم ہو گئے۔ یہ پرواز گلاسگو سے نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم جا رہی تھی۔ ایئرہوسٹس کے اعلان پر ایک شخص کیبن گیا اور عملے کے ساتھ مل کر پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد دی جس سے وہ ہوش میں آ گیا۔
33 کروڑ روپے لے کر جانے والا جہاز گاﺅں میں گرگیا، گاﺅں والے دھڑا دھڑ پیسے جمع کرنے لگے لیکن پھر کیا ہوا۔۔۔؟
رپورٹ کے مطابق پائلٹ کے ہوش میں آنے کے بعد فائرفائٹرز پائلٹ کو طیارے سے اتار کر واپس ایئرپورٹ پر لے گئے جہاں سے اسے ایمبولینس میں ہسپتال بھیج دیا گیا۔ طیارے میں 128مسافر سوار تھے۔ یہ واقعہ رونما ہونے پر معاون پائلٹ طیارے کو واپس موڑ کر گیٹ پر لے آیا اور پرواز منسوخ کر دی گئی۔ مسافروں نے دوسری پروازوں میںسیٹیں بک کروائیں اور سفر پر روانہ ہو گئے۔ یہ طیارہ کے ایل ایم ایئرلائنز کا تھا۔ کے ایل ایم کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”پرواز کی روانگی سے چند قبل پائلٹ کی طبیعت ناساز ہو گئی جسے عملے نے ایک مسافر کی مدد سے طبی امداد دی۔ بعدازاں اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔“