وہ ملک جہاں ائیرہوسٹس بننے کی خواہشمند ہزاروں نوجوان لڑکیوں کو شرمناک کام پر مجبور کر دیا گیا، دنیا میں ہنگامہ

وہ ملک جہاں ائیرہوسٹس بننے کی خواہشمند ہزاروں نوجوان لڑکیوں کو شرمناک کام پر ...
وہ ملک جہاں ائیرہوسٹس بننے کی خواہشمند ہزاروں نوجوان لڑکیوں کو شرمناک کام پر مجبور کر دیا گیا، دنیا میں ہنگامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں ایئرہوسٹسزکی بھرتی میں لڑکیوں کے خوبصورت اور سمارٹ ہونے کا دھیان تو رکھا جاتا ہے مگر چین میں ایئرہوسٹس کی نوکری کی خواہش مند لڑکیوں کو ایک انتہائی شرمناک کام پر مجبور کر دیا گیا۔ چینی اخبار پیپلز ڈیلی کے آن لائن ایڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں ایک ہزار سے زائد لڑکیاں ایئرہوسٹس کے آڈیشن کے لیے آئیں۔ آڈیشن لینے والوں نے انہیں بے لباس کر دیا اور محض زیرجامے پہنا کر اور ٹیگ نمبر لگا کر انہیں سٹیج پر واک کرنے کو کہا۔
نوکری کے لیے معیار یہ رکھا گیا تھا کہ امیدوار لڑکیاں شائستہ اور خوش اسلوب ہوں، سمارٹ ہوں اور ان کی آواز میٹھی ہو اور ان کے جسم پرنظرآنے والے حصوں میں زخم کا یا دیگر کوئی ایسا نشان موجود نہ ہو۔ امیدواروں کا قد بھی کم از کم 5فٹ 6انچ ہونا چاہیے۔ قد میں رعایت دی گئی تھی کہ اگر امیدوار بہت زیادہ خوبصورت ہوئی تو اس کا 5فٹ 5انچ قد بھی قبول کر لیا جائے گا۔انتظامیہ نے سٹیج کے سامنے ماڈلنگ اور ایئرلائنز ٹریننگ ایجنسیوں کے لوگ بٹھا رکھے تھے جن کے سامنے امیدوار لڑکیوں نے زیرجاموں میں واک کی۔ ان آڈیشنز کا اہتمام ایک پرائیویٹ کمپنی نے کیا تھا کمپنی ہر سال ماڈلنگ اور ایئرہوسٹس کی نوکری کی خواہش مند لڑکیوں کو یہ موقع فراہم کرتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -