اگر آپ کے خاندان میں آپ سے بڑی بہن ہیں تو یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ کے خاندان میں آپ سے بڑی بہن ہیں تو یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں
اگر آپ کے خاندان میں آپ سے بڑی بہن ہیں تو یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) عام طور پر تو یہی سمجھا جاتا ہے کہ مردوں میں خواتین کی نسبت مقابلہ کرنے کا رویہ زیادہ نمایاں اور بکثرت پایا جاتا ہے لیکن سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ جن مردون کی بڑی بہنیں ہوتی ہیں ان کا معاملہ مختلف ہے۔

سورج قریب ہونے کے باوجود پہاڑوں پر سردی کیوں ہوتی ہے؟ پتہ چل گیا، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
اوکایا مایونیورسٹی جاپان کے سائنسدانوں نے ڈاکٹر ہروکوکی سربراہی میں کی جانے والی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ اگر بچوں میں بہن بڑی اور بھائی چھوٹا ہو تو اس بھائی کے رویے میں نرمی اور دوستانہ مزاج کے عناصر غالب آجاتے ہیں اور اس کی اپنے ساتھیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی صلاحیت قدرے کم ہوجاتی ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ لڑائی جھگڑے، کھیل کود اور عملی زندگی کے مسائل کے ساتھ الجھنے اور مقابلہ کرنے کا رویہ خواتین میں نسبتاً کم ہوتا ہے اور چھوٹے بھائیوں میں بھی بڑی بہنوں کے ساتھ رہنے کی وجہ سے کسی حد تک یہی رویہ غالب آجاتا ہے۔ اس کے برعکس چھوٹے بھائیوں کی بڑی بہنوں میں مقابلے کا رویہ عام خواتین کی نسبتاً زیادہ ہوتا ہے۔

وہ بھارتی خاتون جو دس ماہ میں پانچ مرتبہ حاملہ ہوگئی ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
تحقیق کاروں نے دو مختلف تجربات میں معلوم کیا کہ اکیلے مردوں کی ایک سخت مقابلے میں اترنے کی شرح 61 فیصد تھی لیکن جن کی بڑی بہنیں تھیں ان میں سخت مقابلے والے ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کی شرح 38 فیصد تھی، جو کہ ایک نمایاں کمی ہے۔ اس تحقیق کی بنیاد پر سائنسدانوں نے یہ بھی اخذ کیا ہے کہ بڑی بہنوں کے چھوٹے بھائی تعلیمی اور کاروباری میدان میں سخت مقابلہ کرنے والے ثابت نہیں ہوتے اور یہ عموماً عملی زندگی میں ترقی پانے یا تنخواہ میں اضافہ کروانے میں بھی نسبتاً کم کامیابی حاصل کرتے ہیں کیونکہ وہ ان باتوں کیلئے سخت مقابلے یا کوشش کیلئے خود کو تیار نہیں پاتے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -