وہ موضوع جس پر فیس بک کے بانی بات تک کرنے کو تیار نہیں،صاف انکار کر دیا

وہ موضوع جس پر فیس بک کے بانی بات تک کرنے کو تیار نہیں،صاف انکار کر دیا
وہ موضوع جس پر فیس بک کے بانی بات تک کرنے کو تیار نہیں،صاف انکار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ میں سوشل میڈیا پر بھی موبائل فون کمپنیوں کی طرح اصول و ضوابط نافذ کرنے کی بات ہوئی تو فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ فوری طور پر اپنی کمپنی کے دفاع میں آگے آ گئے اور کہا کہ فیس بک اور گوگل جیسی کمپنیوں پر ضوابط کے نفاذ کا کوئی جواز نہیں ہے اور اس معاملے پر مزید بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

اب اپنا سمارٹ فون میز اور کرسیوں سے چارج کریں
حال ہی میں ڈوٹشے ٹیلی کام کے سربراہ ٹم ہوٹجز اور بعض دیگر کی طرف سے یہ مطالبہ سامنے آیا کہ موبائل فون کمپنیوں کی طرح ہی فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر جیسی کمپنیاں بھی ابلاغ کی سہولت فراہم کرتی ہیں لہٰذا انہیں بھی ضابطے میں لانا ضروری ہے۔ زکربرگ سپین میں ایک کانفرنس میں موجود تھے اور اس معاملے پر لوگ ان کے نظریات جاننے کے خواہاں تھے مگر انہوں نے واضح اظہار خیال سے انکار کر دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -