’صبح اُٹھ کر میں روزانہ سب سے پہلے یہ چیز پیتا ہوں‘ بل گیٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ سب دنگ رہ گئے، جس چیز کو سب صحت کیلئے بے حد نقصان دہ سمجھتے ہیں اس کا نام لے لیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سخت محنت، قسمت اور قابلیت کامیابی کی کنجیاں ہیں لیکن دنیا کے کامیاب ترین لوگ صبح سویرے کوئی ایک ایسا مشروب پیتے ہیں جو انہیں دن بھر کام کے دباﺅ میں ہشاش بشاش رکھتا ہے۔ گزشتہ دنوں دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس سمیت کئی معروف شخصیات نے اپنے صبح کے مشروبات کے متعلق لوگوں کو بتایا اور آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ بل گیٹس نے جس مشروب کا نام لیا ہم سب اسے صحت کے لیے نقصان دہ سمجھتے ہیں۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ”میںصبح سویرے اٹھ کر ڈائٹ کوک پیتا ہوں۔“اپنے بلاگ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ”نہ صرف میں صبح کے وقت ایک ڈائٹ کوک پیتا ہوں بلکہ اس کے تین سے چار کین روزانہ پیتا ہوں۔“
’اگر آج مجھے 19 سال کا بل گیٹس مل جائے تو اسے ایک ہی بات سمجھاﺅں گا کہ۔۔۔‘ دنیا کے امیر ترین آدمی بل گیٹس نے اپنی زندگی کا اہم ترین سبق نوجوانوں کو بتادیا، عمل کرکے آپ کی بھی زندگی بدل سکتی ہے
رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوبامانے ’سبز چائے‘ کو اپنا صبح کا مشروب بتایا۔ معروف گلوکارہ ٹیلر سوفٹ نے تیز کافی (caramel latte)، اداکارہ بلیک لائیولی نے ’ہاٹ چاکلیٹ‘، سٹاربکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہورڈ سکلز نے کافی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسے نے گھر کی بنی ہوئی کافی، ماڈل ناﺅمی کیمپ بیل نے گرم پانی اور لیموں یا سبز چائے، فیشن ڈیزائنر الیگزینڈر وینگ نے تازہ جوس اور سلیبرٹی شیف انتھونی بوڈین نے کسی بھی قسم کی کافی کو اپنا صبح کا مشروب قرار دیا۔