دنیا کے بے شرم ترین ممالک کی فہرست منظرعام پر آ گئی
لندن (نیوز ڈیسک) ایک تازہ تحقیق میں ان ممالک کی فہرست مرتب کی گئی ہے جن میں شادی شدہ افراد کی سب سے زیادہ شرح اپنے ہمسفر سے بے وفائی کی مرتکب ہوتی ہیں۔ یہ تحقیق بین الاقوامی کمپنی 'Statista' کی جانب سے مرتب کی گئی ہے اور اس میں ’میچ ڈاٹ کام‘ اور ’دی رچسٹ‘ نامی ویب سائٹس سے جمع کئے گئے اعداد و شمار استعمال کئے گئے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر اس فہرست میں پہلا نمبر تھائی لینڈ کا آیا ہے جہاں 56 فیصد شادی شدہ لوگوں نے اپنے ہمسفر سے بے وفائی کا اعتراف کیا۔ ٹاپ ٹین کی فہرست میں تھائی لینڈ ایشیاءکا واحد ملک ہے۔ باقی تمام 9 ممالک یورپی ہیں۔
دوسرا نمبر ڈنمارک کا ہے جہاں 46 فیصد لوگوں نے اپنے ہمسفر سے بے وفائی کا اعتراف کیا۔ تیسرے پر 45 فیصد کے ساتھ جرمنی، چوتھے پر 45 فیصد کے ساتھ اٹلی، پانچویں پوزیشن پر اسی طرح 43 فیصد کے ساتھ فرانس، بیلجیئم اور ناروے 40 فیصد کے ساتھ چھٹے اور ساتویں، سپین 39 فیصد کے ساتھ آٹھویں اور فن لینڈ اور برطانیہ 36 فیصد کے ساتھ نویں اور دسویں نمبر پر آئے۔ یہ تحقیق مغربی معاشرے میں ہونے والی اخلاقی گراوٹ کی بھی بولتی تصویر ہے۔