ایک کام نے جو شادیوں میں سرعام کیا جاتا ہے، اس دولہے کو سٹیج کی بجائے ہسپتال پہنچادیا، جان کر آپ بھی تقریبات میں ایسا کام نہیں کریں گے

ایک کام نے جو شادیوں میں سرعام کیا جاتا ہے، اس دولہے کو سٹیج کی بجائے ہسپتال ...
ایک کام نے جو شادیوں میں سرعام کیا جاتا ہے، اس دولہے کو سٹیج کی بجائے ہسپتال پہنچادیا، جان کر آپ بھی تقریبات میں ایسا کام نہیں کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) جاہلانہ رسوم برصغیر کی تہذیب کا لازمی حصہ ہیں اور اکثر ان کے بھیانک نتائج کے باوجود لوگ انہیں ترک کرنے کو تیار نہیں۔ شادی بیاہ کے موقع پر فائرنگ کرنے کی قبیح رسم بھی پاکستان اور بھارت جیسے ممالک میں عام پائی جاتی ہے اور اس کی وجہ سے ہونے والے حادثات بھی بہت عام پائے جاتے ہیں۔ ایک ایسا ہی افسوسناک حادثہ بھارتی دارالحکومت کے نواح میں منعقد ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں پیش آیا، جہاں جشن کے جنون میں مبتلا نوجوانوں کی چلائی ہوئی گولی دولہے کے سر میں جالگی۔

’یہ ایک کام کرنے والے شادی شدہ جوڑے ہمیشہ خوش رہتے ہیں‘ سائنسدانوں نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا
اخبار دی مرر کے مطابق واقعہ حسار کے علاقے میں پیش آیا اور گولی چلانے والا نوجوان دولہے کا قریبی عزیز تھا۔ واقعے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پستول ہوا میں لہراتا نوجوان دولہے کے عین سامنے کھڑا ہے جبکہ اردگرد متعدد نوجوان جھومتے اور شور کرتے نظر آرہے ہیں۔ اچانک گولی چلتی ہے اور دولہا زمین بوس ہوجاتا ہے۔ا گلے ہی لمحے خوشیوں بھرے ہنگامے کی جگہ سوگ کی چیخیں لے لیتی ہیں، اوردولہے کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لیجانے کی کوششیں شروع ہو جاتی ہیں۔
ایس ایچ او مندیب سنگھ نے نیوز ویب سائٹ اے این آئی کو بتایا کہ دولہے کو خطرناک زخم آئے ہیں، تا ہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کی جان بچ جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے فروری کے مہینے میں لکھنو شہر میں ہونے والی ایک شادی میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ باراتیوں کی فائرنگ سے ایک گولی گھوڑے پر بیٹھے بدقسمت دولہے کو جالگی تھی اور وہ موقع پر ہی دم توڑگیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -