شارجہ ایئر پورٹ پر طیارہ اڑانے سے قبل پاکستانی پائلٹ نے ایسی حرکت کر دی کہ ہر طرف افراتفری پھیل گئی ، ہر کسی کی دوڑیں لگ گئیں

شارجہ ایئر پورٹ پر طیارہ اڑانے سے قبل پاکستانی پائلٹ نے ایسی حرکت کر دی کہ ہر ...
شارجہ ایئر پورٹ پر طیارہ اڑانے سے قبل پاکستانی پائلٹ نے ایسی حرکت کر دی کہ ہر طرف افراتفری پھیل گئی ، ہر کسی کی دوڑیں لگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شارجہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پاکستانی ایئر لائن کے طیارے نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹیکسی وے سے اڑان بھر لی جس سے ایئر پورٹ پر غیر معمولی صورت حال پیدا ہو گئی ۔

”خلیج ٹائمز “ کے مطابق شاہین ایئر لائن کے طیارے کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ پائلٹ نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2015ءمیں شارجہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے رن وے کی بجائے ٹیکسی وے سے جہاز کو ٹیک آف کرائی ۔اس واقعے نے ایئر پورٹ عملے کی دوڑیں لگوادیں۔
تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شاہین ایئر انٹرنیشنل کی پرواز 791شارجہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پاکستان کے باچا خان ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوئی مگر پائلٹ نے اسے دیے گئے رن وے کی بجائے ٹیکسی وے پر چڑھادیا اور پھر اڑان بھر لی ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکسی کے دوران طیارہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی نظر سے اوجھل ہوا اور اس نے قوانین کے مطابق طیارے کو ٹیکسی کے دوران روکنے کی کوشش بھی نہیں کی کیونکہ طیارے کی رفتار بہت زیادہ تھی تاہم کریو ممبران کو ایئر کرافٹ آپریٹر نے واقعے کے پانچ روز بعد صورت حال سے آگاہ کیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -