شادی کی اس تصویر میں نظر آنیوالے بچے کے عکس کی حقیقت جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

شادی کی اس تصویر میں نظر آنیوالے بچے کے عکس کی حقیقت جان کر آپ بھی افسردہ ہو ...
شادی کی اس تصویر میں نظر آنیوالے بچے کے عکس کی حقیقت جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک( ویب ڈیسک)انٹرنیٹ پر لوگوں کی گروپ فوٹوز میں اجنبی شبیہات پر مبنی روحوں کی بہت سی تصاویر آپ نے دیکھ رکھی ہوں گی جن کے بارے میں مصدقہ طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ شبیہات واقعی  روحیں ہیں یا سنسی پھیلانے کیلئے وہ تصاویر خود بنائی گئی ہیں ، تاہم سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کرنے والی اس تصویر میں بچے کی شبیہہ حقیقتاً کسی  روح کی نہیں ہے اس تصویر کے پیچھے افسردہ کر دینے والی کہانی موجود ہے ۔
یہ تصویر امریکی ریاست جارجیاسے تعلق رکھنے والی خاتون بوز مین کی شادی کے بعد کی ہے جو ایک ماہ قبل بنائی گئی،اس میں وہ اپنے دو بچوں اوران کے سوتیلے باپ کے ہمراہ کھڑی ہے ۔تصویر میں نظر آنیوالی شبیہہ کسی روح کی نہیں بلکہ یہ بوزمین کا آٹھ برس کا بیٹا لیک بوزمین ہے جو کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھا اور مئی کے مہینے میں اس بیماری کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔ بوزمین کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کا بیٹا ان کی شادی کی گروپ فوٹو میں موجود ہو لیکن اس  کی وفات کے باعث ایسا ممکن نہ تھا ۔ بوزمین کہتی ہیں کہ وہ اپنے مرحوم بیٹے کی موجودگی محسوس کرتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ وہ ان کے ارد گرد موجود ہے ۔ انہوں نے اپنی شادی کی تصویر میں مقامی سٹوڈیو کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ایڈیٹنگ کرائی اور لیک بوزمین کی تصویر کو ایک شبیہہ کی صورت میں اپنے خاندان کی تصویر میں شامل کرایا ۔ ان کا کہنا ہے اگرچہ دنیا اس تصویر کو ایک الگ نظر سے دیکھتی ہے لیکن ان کیلئے یہ تصویر راحت کا باعث ہے ،وہ اپنے بیٹے کی کمی کو بے حد محسوس کرتی ہیں اور یہ ان کواپنے مرحوم بیٹے کی موجودگی کا احساس دلاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -