خاتون کی دکان پر چوری، پیچھا کرتی پولیس گھر پہنچی تو باتھ روم میں ایسی چیز نظر آگئی کہ واقعی سب کے پیروں تلے زمین نکل گئی
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں ایک خاتون نے دکان میں چوری کی اور پولیس اس کا پیچھا کرتے ہوئے اس کے گھر میں داخل ہو گئی لیکن وہاں باتھ روم میں پولیس آفیسرز کو ایسی چیز نظر آ گئی کہ ان کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews کی رپورٹ کے مطابق باتھ روم کے ٹب میں اس خاتون کے شوہر کی گلی سڑی لاش پڑی تھی۔
پاکستانی نوجوان نے 2 مغربی لڑکیوں سے ایسی بات کہہ دی کہ دونوں نے 3 کروڑ روپیہ اس پر نچھاور کردیا، کیا کہا؟ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شیزوکا شہر میں پیش آیا۔ جب خاتون 61سالہ یومیکو ایگاراشی نامی اس خاتون کا تعاقب کرتے ہوئے اس کے گھر میں پہنچی تو انہیں وہاں بدبو کا احساس ہوا جس پر انہوں نے گھر کی تلاشی لینی شروع کر دی اور جب ایک آفیسر باتھ روم میں پہنچا تو ٹب میں لاش دیکھ کر حیران رہ گیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 60سالہ شوہر کئی ماہ قبل انتقال کر گیا تھا اور اس نے اس کی لاش ٹب میں رکھ دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے موت کی وجوہات جاننے کے لیے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دی ہے۔