”یہ لکھا ہے کہ میں تم سے۔۔۔“ لڑکی نے سابق بوائے فرینڈ کو ٹی شرٹ دی تو اس پر ایک ایسی پاکستانی ”گالی“ لکھوا دی کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا، کیا لکھا تھا اور یہ لڑکا کیا سمجھتا رہا؟ دیکھ کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”یہ لکھا ہے کہ میں تم سے۔۔۔“ لڑکی نے سابق بوائے فرینڈ کو ٹی شرٹ دی تو اس پر ...
”یہ لکھا ہے کہ میں تم سے۔۔۔“ لڑکی نے سابق بوائے فرینڈ کو ٹی شرٹ دی تو اس پر ایک ایسی پاکستانی ”گالی“ لکھوا دی کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا، کیا لکھا تھا اور یہ لڑکا کیا سمجھتا رہا؟ دیکھ کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لڑکیاں سابق بوائے فرینڈ سے بدلہ لینے کیلئے کس حد تک جا سکتی ہیں؟ اس بارے میں کوئی بھی نہیں سوچ سکتا اور کسی کو یہ گمان ہے کہ وہ بتا سکتا ہے تو یہ خبر اسی کیلئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران نذیر ایک مرتبہ پھر ٹیم کا حصہ بن گئے، پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی
لڑکی نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو تحفے میں ٹی شرٹ دی جس کے سامنے والے حصے میں پنجابی زبان کی ایسی گالی لکھی ہوئی تھی جو بہت معروف اور عام ہے لیکن اس بیچارے کو اس بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔ اس نے یہ ٹی شرٹ پہنی اور سڑک پر نکل آیا۔ لڑکے کا خیال تھا کہ اس پر پیار بھرا کوئی لفظ لکھا ہوا ہے اور وہ اس پر بہت خوش بھی تھا۔
سڑک پر چلتے چلتے غالباً ایک پنجابی شخص کی جب اس پر نظر پڑی تو اس کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا۔ مذکورہ شخص نے ناصرف اسے روک کر اس کی تصویر بنائی بلکہ اس سے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ جانتا ہے کہ اس لفظ کا مطلب کیا ہے؟ یہ جان کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا کہ لڑکے کا جواب دیا ”یہ ٹی شرٹ مجھے میری سابقہ گرل فرینڈ نے دی ہے اور مجھے بتایا ہے کہ اس کا مطلب ہے ’میں تم سے پیار کرتی ہوں‘۔ اور میرے خیال سے یہ بہت ہی خوبصورت ہے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔محمد حفیظ کا باﺅلنگ ٹیسٹ ہو گیا، رپورٹ کا کیا بنا؟ جان کر آپ کے ہاتھ بھی دعا کیلئے بلند ہو جائیں گے
مذکورہ شخص نے اس کی تصویر ٹوئٹر پر شیئرکی تو پنجابی سمجھنے والے دیگر لوگ بھی اپنی ہنسی روکنے میں ناکام ہو گئے اور طرح طرح کے تبصرے شروع کر دئیے۔


ہتیش کمار نے لکھا ”ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔“


سم ڈزنی ویلین نامی صارف نے لکھا ”یہ بہت ہی مزاحیہ ہے“

بہت سے لوگوں نے اس لڑکی کو ’سیلوٹ‘ بھی پیش کیا کہ اس نے اپنا بدلہ بھی لے لیا اور لوگوں کو ہنسنے کا موقع بھی فراہم کر دیا تاہم اس واقعے سے ایک سبق بھی ضرور ملتا ہے کہ اگر آپ کو بھی کوئی ایسی ٹی شرٹ دے جس پر کسی اور زبان میں کچھ لکھا ہو تو برائے مہربانی اسے پہننے سے پہلے گوگل پر سرچ کر کے اس کا مطلب ضرور دیکھ لیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -