خوش قسمت پاکستانی دبئی میں ’ہنڈا اکارڈ‘ کار جیت گیا

ڈیلی بائیٹس

دبئی(نیوزڈیسک)کیا قسمت پائی ہے کہ ایک پاکستانی نژاد شیرون اینڈریو نے گیٹس شولر کی ریفل لاٹری میں ہنڈا اکارڈ کا نیا ماڈل جیت لیا۔ 18 سالہ اینڈرسن امارات ایوی ایشن یونیورسٹی دبئی کا طالبعلم ہے۔ وہ اس خوش قسمتی پر بہت حیران ہوا اور کہتا ہے کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ میری قسمت میں اتنا بڑا تحفہ ہے اور آج کا دن میرا ہے۔ میں صرف اس شاپنگ سنٹر میں آیا اور کوپن بھر کر ڈبہ میں ڈال دیا۔ کوپن ڈبے میں ڈالتے وقت تک میرے ذہن میں دور دور بھی یہ نہ تھا کہ میں ہی وہ خوش نصیب ہوں گا جو یہ گاڑی جیتنے والا ہے۔ اینڈریو ہے تو پاکستانی لیکن اس کی پیدائش یو اے ای میں ہوئی تھی اور چند سالوں کے علاوہ اس کی ساری زندگی یہاں ہی گزری ہے۔ یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر دبئی میں اس طرح کی قرعہ اندازیاں ہوتی رہتی ہیں اور اس ضمن میں بڑے بڑے تحائف پر مشتمل ریفل ٹکٹ سستے داموں فروخت ہوتے ہیں۔