خاتون نے اپنے شوہر کو ایئرپورٹ پر سہیلی کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور پھر۔ ۔ ۔
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے گواایئرپورٹ پر ایک خاندانی ڈرامہ اس وقت فلاپ ہوگیاجب خاتون نے کاروباری اجلاس کے بہانے ایئرپورٹ پہنچنے والے اپنے شوہر کو سہیلی کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا ، ساتھی مسافر کی طرف سے بنائی جانیوالی ویڈیو انٹرنیٹ پر پھیل گئی ۔
بھارت کے زی میڈیا کے مطابق خاتون نے گواتک اپنے خاوند کا پیچھا کیا جہاں اپنے خاوند کو کسی دوسری لڑکی کیساتھ دیکھ کر غصے میں آگئی ۔ خیال کیاجارہاہے کہ خاوند نے اپنی بیوی کیساتھ جھوٹ بولا کہ وہ گوامیں ہونیوالی ایک بزنس میٹنگ میں شرکت کیلئے جارہاہے جس پر خاتون نے ایک اور فلائیٹ پکڑی اور اپنے خاوند اوراس کی سہیلی سے پہلے ہی ایئرپورٹ پہنچ کر انتظار کرنے لگی ۔
دونوں کو اکٹھے دیکھنے کے بعد خاتون نے اپنے خاوند کو واپس گھر جانے کو کہالیکن اس کی طرف سے انکار اور گندی زبان استعمال کرنے پر خاتون بھی آپے سے باہر ہوگئیں اور لڑکی کو تھپڑجڑدیا۔ سہیلی کا تھپڑپڑنے پر مرد بھی حرکت میں آیا اور اسی طرح کا جواب دیا جس کے بعد میاں بیوی میں باضابطہ لڑائی شروع ہوگئی ۔ مرد نے اپنی اہلیہ کو اتنی زور سے تھپڑاور ٹھڈے مارے کہ وہ نیچے گرگئیں ۔