صدر ممنون حسین کی اہلیہ نے چینی صدر کو شرمندہ کردیا
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) صدرممنون حسین کی اہلیہ نے چینی وزیراعظم شی جنگ پنگ کو شرمندہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق جاپان کے خلاف چین کی فتح کی سالانہ تقریب کے موقع پر صدرمملکت ممنون حسین اپنی اہلیہ کے ہمراہ تقریب کے گراﺅنڈ میں پہنچے جہاں ریڈکارپٹ پر چینی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ استقبال کیلئے موجود تھے ۔ صدر ممنون حسین نے اپنے ہم منصب اور اُن کی اہلیہ نے چینی صدر کی اہلیہ سے ہاتھ ملایاجس کے بعد پاکستانی’جوڑا‘ ایک طرف مڑاتو چینی صدر نے صدرممنون حسین کی اہلیہ سے ہاتھ ملانے کیلئے آگے بڑھایا لیکن صدرمملکت کی اہلیہ نے ہاتھ کو نظرانداز کردیا اور اپنے شوہر کے پیچھے پیچھے ایک طرف ہوگئیں اور چینی صدر کو اپناہاتھ واپس ہٹانا پڑا۔