کنوارہ پن بیچنے کی خواہشمند اداکارہ کو ’ڈکیت‘ پڑگیا
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر لڑکیوں کو ٹریپ کرنے کے واقعات اکثر سننے میں آتے رہتے ہیں۔ایسے ہی آذربائیجان کی ایک نوجوان اداکارہ بھی انٹرنیٹ پر ایک شخص پر بھروسہ کرکے لٹ گئی۔ کرسٹینا نامی اداکارہ اپناکنوارپن فروخت کرنا چاہتی تھی۔اس کا انٹرنیٹ پر روس کے ایک شخص ڈنستریان سے رابطہ ہواجس نے اسے 10ہزار پاؤنڈ(تقریباً16لاکھ روپے)کی پیش کش کی جس پر اداکارہ رضامندہو گئی۔
ڈنستریان نے کرسٹینا کو ہوائی جہاز کا ٹکٹ بھجوایا اور وہ آذربائیجان سے سفر کر کے روس پہنچ گئی۔ ڈنستریان اداکارہ کو اپنے فلیٹ میں لے گیا اور اسے جسم فروشی کا دھندہ کرنے کو کہا لیکن اس نے انکار کر دیا جس پر ڈنستریان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی برہنہ تصاویر بنا لیں۔ صبح وہ اسے فلیٹ میں ہی بند کرکے اپنے کام پر چلا گیا۔ اس دوران کرسٹینا نے چادروں کی گرہیں ڈال کر انہیں تیسری منزل پر واقع فلیٹ سے نیچے لٹکایا اور ان کے ذریعے اتر کر پولیس کے پاس چلی گئی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا لیکن بعد ازاں اسے چھوڑ دیا گیا۔اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ماں باپ فوت ہو چکے ہیں اور کچھ رقم کمانا چاہتی تھی تاکہ اپنے کیریئر پر یکسوئی کے ساتھ توجہ دے سکے۔