بظاہر نوجوان نظر آنے والی اس لڑکی کی دراصل کتنی عمر ہے؟ جواب اتنا زیادہ کہ آپ کچھ کرلیں کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے

بظاہر نوجوان نظر آنے والی اس لڑکی کی دراصل کتنی عمر ہے؟ جواب اتنا زیادہ کہ آپ ...
بظاہر نوجوان نظر آنے والی اس لڑکی کی دراصل کتنی عمر ہے؟ جواب اتنا زیادہ کہ آپ کچھ کرلیں کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عمومی تاثر پایا جاتا ہے کہ ماڈلنگ کے لیے نوجوان ہونا لازم ہے مگر برطانیہ کی اس 65سالہ ماڈل نے یہ تاثر غلط ثابت کر دیا ہے۔ سوزی مونٹی نامی یہ ماڈل اس عمر میں بھی کامیابی کے ساتھ اپناگلیمر ماڈلنگ کا کیریئر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سوزی مونٹی گزشتہ 40سال سے ماڈلنگ کر رہی ہے اور آج بھی نوجوان نظر آتی ہے۔ اب سوزی نے اپنی اس دیرپا جوانی کا راز بتا دیا ہے۔ سوزی کاکہنا ہے کہ ”صحت بخش خوراک اور باقاعدگی سے واک کرنا اس کی شگفتگی اور تروتازگی کا راز ہے۔ اسی وجہ سے وہ اب بھی جوان نظر آتی ہے۔“

طالبعلم اپنے کمرے میں داخل ہوا تو اپنی اُستانی کو دیکھ کر دنگ رہ گیا، ایسی شرمناک تصویر کھینچ کر انٹرنیٹ پر لگادی کہ چند ہی منٹوں میں پوری دنیا میں پھیل گئی

رپورٹ کے مطابق مرد اب بھی سوزی کی طرف اس طرح مائل ہوتے ہیں جیسے وہ 20سال کی ہو۔ سوزی کا قد 5فٹ 7انچ ہے اور اس کا سائز 10ہے۔ وہ اب پنشن بھی لے رہی ہے۔ سوزی کا مزید کہنا تھا کہ ”میرے نوجوان مداح اس بات کی وجہ سے مجھے محبت کرتے ہیں کہ میں عمر رسیدہ ہونے کے باوجود نوجوان جسم کی مالک ہوں۔ میں خود کو جتنا نوجوان محسوس کرتی ہوں اسی قدر نوجوانوں جیسے کام کرتی ہوں۔“ سوزی نے اپنی عمر کی 20اور 30کی دہائی میں ماڈلنگ کی۔ اس کے بعد بیماری کی وجہ سے اس نے ماڈلنگ چھوڑ دی مگر 40کی دہائی میں وہ دوبارہ اپنے اس پیشے کی طرف واپس آئی اور آج تک اس سے وابستہ ہے۔ گزشتہ دنوں سوزی نے ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے جسے دیکھ کر نوجوان ماڈلز بھی رشک کر رہی ہیں۔سوزی کا کہنا ہے کہ ”میں سیلون بیوٹی ٹریٹمنٹ نہیں کرواتی اور نہ ہی اپنے بالوں کو رنگ کرتی ہوں۔ میں کوئی پلاسٹک سرجری بھی نہیں کروائی۔ میں ایک پنشنر ہوں اور آپ جانتے ہیں کہ پنشنرز اپنے ایک ایک پینی کا خیال رکھتے ہیں،فضول خرچی نہیں کرتے۔ لہٰذا میں خود ہی اپنی جسمانی خوبصورتی کا خیال رکھتی ہوں۔ اس کے لیے بیوٹی سیلونز کی مہنگی سروس حاصل نہیں کرتی۔ صحت مندانہ خوراک اور طویل واک میری خوبصورتی کی بڑی وجہ ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -