’اتنی فحاشی کی توخیر تھی لیکن تم نے تو حد ہی کردی‘ تھائی لینڈ میں 45 سالہ کنواری خاتون کا ایسا عمل کہ پولیس حرکت میں آگئی
بنکاک (نیوز ڈیسک ) ہمارے ہاں کئی سال سے شادی کی کوشوں میں مصروف کچھ اداکاراﺅں کا معاملہ ایک قومی مسئلے کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے، اور یوں لگتا ہے کہ یہ صورتحال صرف ہمیں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کچھ اور ممالک کو بھی درپیش ہے۔
گزشتہ روز تھائی لینڈ کے کیپیٹل بنکاک کے علاقے لات فراﺅ میں اس مسئلے کی سنگین ترین صورت اس وقت نظر آئی جب عوام ایک مشہور شاہراہ کے کنارے ایک جہازی سائز بل بورڈ پر آویزاں شرمناک پیغام کو پڑھ کر حیران رہ گئے۔ بل بورڈ پر تھائی لینڈ کی ایک ادکارہ ارانیہ پوئی کی فحش تصویر آیزاں تھی، جس کے ساتھ لکھا تھا ” 40 سالہ کنواری کو ہمسفر کی تلاش ہے۔ براہ کرم میرے اس دنیا سے جانے سے قبل کوئی میری خواہش پور ی کر دے۔ “
نوجوان لڑکی کی ایسی غلیظ ترین حرکت کہ انٹرنیٹ پر دنیا بھر کے ہزاروں مرد حیران کن طور پر دل ہار بیٹھے، قطاریں بنا کر کھڑے ہوگئے
معاملے کی تحقیقات کی گئی تھی تو پتہ چلا کہ یہ اشتہار واقعی اداکارہ ارانیہ کی طرف سے ہی آویزاں کروایا گیا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ روایتی ذرائع سے ہمسفر تلاش کرنے کی بہت کوششیں کر چکی ہیں لیکن کامیابی نہیں ہوئی جس کے بعد انہوں نے مجبوراً اس طرح کی تشہیر کا سہارا لیا۔
میل آن لائن کے مطابق اداکارہ کو فحش اشتہار کے نتیجے میں ہمسفر تو تاحال نہیں ملا، البتٰہ پولیس اس کی تفتیش کرنے پہنچ گئی۔ شہری حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بل بورڈ پر آویزاں اشتہار کو اتروا دیا اور اسے مشتہر کرنے والی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو 500 بھات (تقریبا 1500 پاکستانی روپے)جرمانہ بھی کر دیا۔
تھائی میڈیا نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ اداکارہ نے فحش اشتہار میں اپنی عمر غلط بیان کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی اصل عمر 45 سال ہے جبکہ انہوں نے اشتہار میں اپنی عمر 40 سال ظاہر کی ہے ۔