حیا سوز فلموں کی تشہیر، جاپانی اداکاراﺅں پر چینیوں نے گندے انڈے برسا دئیے

حیا سوز فلموں کی تشہیر، جاپانی اداکاراﺅں پر چینیوں نے گندے انڈے برسا دئیے
حیا سوز فلموں کی تشہیر، جاپانی اداکاراﺅں پر چینیوں نے گندے انڈے برسا دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی مردوں کو لبھانے اور اپنی حیا سوز فلموں کی تشہیر کیلئے چین آنے والی جاپانی فحش اداکاراﺅں پر چینیوں نے گندے انڈے برسا دیئے اور ان سے فوری واپس جانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ یہ اداکارائیں لیاننگ صوبے کے شہر ڈالیان میں منعقدہ فحش نمائش میں شریک تھیں، جیسے ہی یہ اداکارائیں اپنے مخرب اخلاق جلوے دکھانے کیلئے سٹیج پر آئیں تو ان کے انتظار میں کھڑے مظاہرین نے گندے انڈوں کی بارش شروع کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چین میں فحاشی اور بے حیائی کے کلچر کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے اداکاراﺅں کو فوراً چین سے نکلنے کو کہا۔ نمائش کی میزبان کمپنی ”سن زوان میڈیا“ کا کہنا ہے کہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
انٹرنیٹ پر بھی چینی لوگوں نے فحش اداکاراﺅں اور ان کی فلموں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور تقریباً 48 فیصد نے کہا کہ اس قسم کی نمائشوں پر فوری پابندی لگائی جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -