کیا آپ کو معلوم ہے ان مرغیوں کا رنگ کالا اور قیمت انتہائی زیادہ کیوں ہوتی ہے؟ قیمت اتنی کہ انسان کے ہوش اڑادے

کیا آپ کو معلوم ہے ان مرغیوں کا رنگ کالا اور قیمت انتہائی زیادہ کیوں ہوتی ہے؟ ...
کیا آپ کو معلوم ہے ان مرغیوں کا رنگ کالا اور قیمت انتہائی زیادہ کیوں ہوتی ہے؟ قیمت اتنی کہ انسان کے ہوش اڑادے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتا(نیوزڈیسک)آپ نے موٹی تازی مرغیوں کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا لیکن دنیا میں ان کی ایک ایسی قسم بھی پائی جاتی ہے جن کا رنگ سیاہ ہے۔انڈونیشیاء میں پائی جانے والی مرغیوں کی اس قسم کو Ayam Cemaniکہا جاتا ہے۔
Ayamانڈونیشین زبان کا لفظ ہے جس کے معانی مرغی اورCemanکے معانی سیاہ کے ہیں۔یہ قسم اس قدر سیاہ ہوتی ہے کہ اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ جل کر کوئلہ بن گئی ہے۔آپ کو شائد یقین نہ آئے کہ اس مرغ کا ہر حصہ بشمول چونچ،کلغی،پنجے، پراور ہر حصہ کالا ہوتا ہے سوائے اس کے خون کے جو کہ گاڑھا سرخ ہوتا ہے۔اس مرغ کے سیاہ ہونے کی وجہ مورثی بیان کی جاتی ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ اس طرح کے مرغ میں ایک مورثی صفت fibromelanosisپائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ سیاہ ترین ہوتے ہیں۔

اب اس کی قیمت کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں جسے جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔اس مرغ کی قیمت 2500ڈالر(اڑھائی لاکھ روپے) ہے یعنی اس کا باربی کیو بنانے کے لئے بار بار سوچنا ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے گوشت کا ذائقہ بھی عام مرغ کی طرح ہے لیکن اس نسل کی کمیابی کے باعث اس کی قیمت بہت زیادہ ہے۔


مزید :

ڈیلی بائیٹس -