میاں بیوی نے کباڑئیے سے 750 روپے کی کرسی خریدی، لے کر گھر پہنچے تو کرسی کے بارے میں ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ منٹوں میں دن پھرگئے، لاکھوں روپے کے مالک بن گئے کیونکہ۔۔۔

میاں بیوی نے کباڑئیے سے 750 روپے کی کرسی خریدی، لے کر گھر پہنچے تو کرسی کے بارے ...
میاں بیوی نے کباڑئیے سے 750 روپے کی کرسی خریدی، لے کر گھر پہنچے تو کرسی کے بارے میں ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ منٹوں میں دن پھرگئے، لاکھوں روپے کے مالک بن گئے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں ایک میاں بیوی نے کباڑیئے سے محض 5پاﺅنڈ (تقریباً 750روپے) میں ایک کرسی خریدی لیکن جب وہ کرسی لے کر گھر پہنچے توکرسی میں موجود ایک ایسی چیز کا انکشاف ہوا کہ وہ بیٹھے بٹھائے لاکھ پتی بن گئے۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق ساﺅتھ لینرک شائر کے علاقے کے رہائشی 74سالہ اینگس اور اس کی 50سالہ بیوی انجیلا براﺅن نے جب کرسی لے کر گھر گئے تو انہیں معلوم ہوا کہ کرسی کے اوپر لگے ہوئے صوفے کے اندر ایک تجوری بنی ہوئی ہے جس میں زیورات موجود ہیں جن میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔دراصل کرسی کی گدی ایک جگہ سے نیچے بیٹھی ہوئی تھی۔ اینگس نے اسے ٹھیک کرنے کے لیے کھولا تو اندر زیورات کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

آدمی نے کئی ایکڑ پر بنا یہ ہوٹل صرف 5 ہزار روپے میں خرید لیا، مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی قسمت پر عش عش کر اٹھیں گے
رپورٹ کے مطابق اینگس نے کرسی میں ہیروں کی موجودگی سے اپنی بیوی کو لاعلم رکھا تاکہ اسے سرپرائز دے سکے۔ اس نے اپنی بیوی کی سالگرہ پر کرسی سے نکلنے والی ایک ہیرے کی انگوٹھی اسے تحفے میں دے دی جس پر وہ حیران رہ گئی۔ اگلے ویلنٹائن ڈے پر اس نے ہیروں والے کانوں کے بندے اس کو تحفے میں دیئے۔ یوں تمام چیزیں اس نے اپنی بیوی کو تحفے میں دیں۔ پہلے وہ بیوی کے استفسار پر ٹال دیا کرتا مگر جب تمام چیزیں وہ بیوی کو تحفتاً دے چکا تو اس نے انجیلا کو حقیقت بتا دی۔ اس پر میاں بیوی نے زیورات اور ہیرے جوہری کو دکھائے اور ان کی قیمت لگوائی تو اس نے بتایا کہ ان کی مالیت 5ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 6لاکھ94ہزار روپے) ہے۔

انجیلا کا کہنا ہے کہ ”اینگس نے جب کرسی کا کشن اکھاڑا تو اسے یہ زیورات ملے مگر وہ چونکہ خاصا رومانوی مزاج شخص ہے اس لیے اس نے یہ بات مجھ سے چھپا لی اور تحفے میں مجھے دیتا رہا۔ اس کا مجھے زیورات دینے کا طریقہ مجھے بہت پسند آیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -