دنیا کی واحد کمپنی جو بے وفا شوہروں کے ذریعے کروڑوں روپے آمدنی کماتی ہے، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
بیجنگ (نیوز ڈیسک) پیسہ کمانے کے لئے ذہانت اور تخلیقی ذہن کی ضرورت ہوتی ہے اور چین کی ایک کمپنی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ذہانت اور تخلیق کاری کے ساتھ اگر تھوڑی سی چالبازی اور مکاری کو بھی ملالیا جائے تو مال بنانے کی حیران کن راہیں دریافت ہوسکتی ہیں۔
ویب سائٹ WWWN کی رپورٹ کے مطابق چین کی وائے کنگ انٹرنیشنل میرج ہسپتال ایموشن کلینک گروپ نامی کمپنی ایسی امیر بیگمات کو اپنی خدمات فراہم کرتی ہے کہ جو اپنے خاوندوں کے خفیہ معاشقوں سے تنگ ہوتی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بیگمات کو اب اپنے شوہروں کی خفیہ محبوباﺅں سے الجھنے اور مار پیٹ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ کمپنی ان کا یہ کام انتہائی چپکے سے اور بغیر کسی جھگڑے کے بطریق احسن کرسکتی ہے۔
نوجوان لڑکی کے پیار میں پاگل ہوکر آدمی نے بیوی اور بچوں کو چھوڑدیا، لیکن یہ محبوبہ دراصل کون تھی؟ حقیقت سامنے آئی تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، آئندہ کبھی غلطی سے بھی۔۔۔
وائے کنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ جب کوئی خاتون ان کی خدمات کے لئے رابطہ کرتی ہیں تو وہ سب سے پہلے اس کے شوہر کی ناجائز محبوبہ کے متعلق معلومات اکٹھی کرتے ہیں۔ یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ ناجائز محبوبہ شوہر کی دولت کے پیچھے ہے، عارضی تعلق کی خواہشمند ہے یا واقعی محبت میں مبتلا ہے یا شادی کرنا چاہتی ہے۔ صورتحال کے مطابق ناجائز محبوبہ کو شوہر سے الگ کرنے کے لئے پالیسی بنائی جاتی ہے۔ کمپنی اپنے کسی خوبرو اور ہینڈسم نوجوان ملازم کی ذمہ داری لگاتی ہے کہ وہ ناجائز محبوبہ کو پھانس کر اس کا ذہن بدلے۔
عام طور پر کمپنی کے یہ نوجوان ملازم ناجائز محبوبہ سے جلد ہی تعلق استوار کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ یہ عموماً اس کی کام کی جگہ پر ملازمت بھی حاصل کرلیتے ہیں یا اس کی رہائش کے قریب جگہ لے کر رہنا شرع کردیتے ہیں اور ہر ممکن طریقے سے اسے پھانسنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ عرصے کی محنت کے بعد یہ ناجائز محبوبہ کو کمپنی کی خدمات حاصل کرنے والی بیگم کے شوہر سے بدظن کرکے ان کے درمیان جدائی ڈال دیتے ہیں اور یوں ان کا ٹاسک مکمل ہوجاتاہے۔
اس کمپنی کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ ایک پراجیکٹ مکمل کرنے کے لئے اس کی فیس 69 ہزار ڈالر (تقریباً 69 لاکھ پاکستانی روپے) ہے، اور اتنی بھاری فیس کے باوجود اس کا کاروبار تیزی سے ترقی کررہا ہے۔