’میری بیگم اپنی سہیلیوں کے ساتھ آرہی ہے، اس پر نظر رکھنا کہ کہیں کوئی مرد۔۔۔‘ آدمی کی ریسٹورنٹ سے فرمائش لیکن ریسٹورنٹ مالک نے آگے سے کیا کام کردیا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

’میری بیگم اپنی سہیلیوں کے ساتھ آرہی ہے، اس پر نظر رکھنا کہ کہیں کوئی ...
’میری بیگم اپنی سہیلیوں کے ساتھ آرہی ہے، اس پر نظر رکھنا کہ کہیں کوئی مرد۔۔۔‘ آدمی کی ریسٹورنٹ سے فرمائش لیکن ریسٹورنٹ مالک نے آگے سے کیا کام کردیا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) شکی مزاج لوگوں کی اگرچہ دنیا میں کمی نہیں لیکن برطانوی شہرنیوکاسل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیگم پر شک کی انتہاءکر دی۔ وہ بیچاری اپنی سہیلیوں کے ساتھ ایک ریستوران میں پارٹی کے لئے جا رہی تھی کہ اس شخص نے انتظامیہ سے رابطہ کیا اور انہیں بھاری رقم کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی بیگم پر نظر رکھیں کہ کہیں وہ کسی مرد میں تو دلچسپی نہیں لے رہی، اور یہ کوشش بھی کریں کہ کوئی مرد اس کے قریب نہ آئے۔ شکی مزاج مرد کی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کی بجائے ریستوران کی انتظامیہ نے اس کی شناخت کے ساتھ اس کا میسج انٹرنیٹ پر عام کرنے کا فیصلہ کیا اور یوں اسے سارے ملک میں رسوا کر دیا۔

’ٹھہرو، شادی سے پہلے مجھے دیکھنے دو کہ کیا دلہن کی۔۔۔‘ ساس نے عین موقع پر کس لیے شادی رکوا دی؟ گاڑیاں بنانے والی کمپنی کا ایسا شرمناک اشتہار کہ دنیا بھر کی خواتین احتجاج کرنے لگیں
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے ریستوران کی انتظامیہ کو بھیجے گئے میسج میں لکھا تھا ”میری اہلیہ اس ویک اینڈ پر آپ کے پاس اپنی سہیلیوں کے ساتھ پارٹی منانے کیلئے آرہی ہے۔ اگر آپ اس پر نظر رکھ سکتے ہیں تو میں اس کیلئے اچھی رقم ادا کرنے کو تیار ہوں۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ وہ کسی مرد کی جانب تو مائل نہیں ہوتی۔ اور آپ کسی شخص کی ڈیوٹی لگائیں کہ وہ اس پر نظر رکھے اور کوشش کرے کہ کوئی مرد اس کے پاس نہ بھٹکے۔ “


ریستوران کی انتظامیہ نے یہ میسج اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کردیا جہاں ہزاروں لوگوں نے اسے پڑھا اور شئیر کیا۔ انہوں نے اس میسج کے ساتھ مزید لکھا کہ ” اگر کوئی اور شخص بھی ہم سے ایسی خدمات لینا چاہتا ہے تو وہ جان لے کہ ہم اپنے گاہکوں کی جاسوسی نہیں کرتے۔ ہاں، ہم آپ کی درخواست پر کسی گاہک کو اضافی خدمات جیسا کہ پھول اور خوش آمدید کہنے کے لئے کارڈ ضرورپیش کر سکتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -