نوجوان کا موبائل فون کموڈ میں گرگیا، نکالنے کیلئے ہاتھ اندر ڈالا اور پھر۔۔۔ آگے کیا ہوا؟ آپ کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے، جان کر بھی ایسی کوشش نہ کریں گے

نوجوان کا موبائل فون کموڈ میں گرگیا، نکالنے کیلئے ہاتھ اندر ڈالا اور پھر۔۔۔ ...
نوجوان کا موبائل فون کموڈ میں گرگیا، نکالنے کیلئے ہاتھ اندر ڈالا اور پھر۔۔۔ آگے کیا ہوا؟ آپ کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے، جان کر بھی ایسی کوشش نہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوسلو (نیوز ڈیسک) موبائل فون گٹر میں گرجائے تو کتنا بھی قیمتی ہو اسے بھول جانا ہی بہتر ہے، ورنہ انجام ناروے کے اس نوجوان جیسا بھی ہوسکتا ہے۔
اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ کیٹو برینٹسن لارسن اپنے ایک دوست کے ساتھ دارالحکومت اوسلو کے نواح میں واقع ایک گاﺅں گیا تھا۔ دوست ٹوائلٹ استعمال کرنے گیا تو اس کا موبائل فون ٹوائلٹ سیٹ سے ہوتا ہوا گٹر میں جاگرا۔ دوست نے تو اسے نکالنے کی ہمت نہ کی البتہ کیٹو نے کچھ زیادہ ہی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گٹر میں اترنے کی غلطی کرڈالی۔ وہ اندر تو داخل ہوگیا لیکن باہر آنا اس کے لئے ایک خواب بن کر رہ گیا۔ بیچارہ کیٹو ایسی مصیبت میں پھنسا کہ جس کی تفصیلات ناقابل بیان ہیں۔

گٹر غلاظت سے تقریباً بھراہوا تھا جس کے اندر کیٹو ایک گھنٹے تک پھنسا رہا۔ جب ایمرجنسی اہلکار اس کی مدد کو پہنچے تو اس کی حالت غیر ہوچکی تھی۔ا س نے بتایا کہ بدبو سے اس کا حال براہوچکا تھا جبکہ اس کے جسم پر حشرات اور کیڑے مکوڑے رینگ رہے تھے۔ ایمرجنسی اہلکاروں نے سیٹ کو کاٹ کر اسے باہر نکالا تو اس کا کہنا تھا کہ اگر وہ کچھ دیر اور باہر نہ آتا تو یقینا زندہ نہ بچتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -