نوجوان لڑکی نے الماری کا دروازہ کھولا تو اچانک ایسی چیز مل گئی کہ زندگی کے سب مسئلے منٹوں میں حل ہو گئے، سب خواہشات پوری ہو گئیں

نوجوان لڑکی نے الماری کا دروازہ کھولا تو اچانک ایسی چیز مل گئی کہ زندگی کے سب ...
نوجوان لڑکی نے الماری کا دروازہ کھولا تو اچانک ایسی چیز مل گئی کہ زندگی کے سب مسئلے منٹوں میں حل ہو گئے، سب خواہشات پوری ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک خاتون ٹیکس فائل کرنے کے لیے الماری میں پڑے کاغذات کھنگال رہی تھی کہ ان میں سے اسے زندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی۔ ایم ایس این ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق یوکاسٹا بوائیر نامی خاتون نے ایک لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا جسے ان کاغذات میں رکھ کر وہ بھول گئی تھی۔ اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ گزشتہ سال اپریل میں اس ٹکٹ پر اس کی 4لاکھ 70ہزار ڈالر (تقریباً4کروڑ 70لاکھ روپے) کی لاٹری نکل آئی تھی۔ خاتون کی خوش قسمتی دیکھیے کہ لاٹری کے ٹکٹ کی مدت ختم ہونے میں صرف 2ہفتے رہ گئے تھے کہ اسے ٹکٹ مل گیا۔

رپورٹ کے مطابق یوکاسٹا نے اپنے بھائی کو فون کرکے لاٹری کا ٹکٹ دیا اور چیک کرنے کو کہا کہ اس پر لاٹری نکلی ہے یا نہیں۔ جب اس کے بھائی نے اسے بتایا کہ لگ بھگ ایک سال پہلے اس کی لاٹری نکل چکی ہے تو اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہ رہا اور اس نے فوراً سے پیشتر انعامی رقم کے لیے حصول کے لیے کلیم داخل کر دیا۔ یوکاسٹا کا کہنا ہے کہ ”میں اس انعامی رقم سے اپنا قرض چکاﺅں گی، میں اس وقت ایک کل وقتی اور ایک جزوقتی، دو نوکریاں کر رہی ہوں، ان میں سے ایک نوکری چھوڑ کر زیادہ سے زیادہ وقت اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ گزاروں گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -