گرم علاقوں اور ٹھنڈی جگہوں پر پیدا ہونے والوں میں سب سے زیادہ کس چیز کا فرق ہوتا ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہے گی

گرم علاقوں اور ٹھنڈی جگہوں پر پیدا ہونے والوں میں سب سے زیادہ کس چیز کا فرق ...
گرم علاقوں اور ٹھنڈی جگہوں پر پیدا ہونے والوں میں سب سے زیادہ کس چیز کا فرق ہوتا ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گرم اور ٹھنڈے علاقوں میں پیدا ہونے اور پلنے بڑھنے والے لوگوں کی عادات اور مزاج پر تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے کچھ ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور چین کے سائنسدانوں نے اس مشترکہ تحقیق میں دونوں ممالک کے کروڑوں افراد پر تحقیق کی اور نتائج میں بتایا کہ ”دونوں ممالک کے جو لوگ گرم علاقوں میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے ان کی شخصیت میں خوشگواری اور موافقت (Agreeableness)، با ضمیری و بااخلاقی (Conscientiousness)، جذباتی استحکام، ارتجاع خارجی (Extraversion)اور آزمائش کو قبول کرنے کی صلاحیت جیسے عوامل سرد علاقوں میں پیدا ہونے والوں کی نسبت بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

انسانوں کو آخر پیار کیوں ہوتا ہے؟ بالآخر سائنسدانوں نے سب سے پراسرار سوال کا سب سے حیران کن جواب دے دیا
جو لوگ 22ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ درجہ حرارت میں پیدا ہوئے ان میں یہ 5شخصی خواص سب سے زیادہ پائے گئے۔Nature Human Behaviorکے زیرانتظام ہونے والی اس تحقیق میں سائنسدانوں نے چین اور امریکہ کے 59شہروں میں 1کروڑ 60لاکھ افراد سے سوالات کیے۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”جب کسی جگہ کا درجہ حرارت بہت کم یا بہت زیادہ ہوتا ہے تو وہاں کے لوگ گھر سے باہر بہت کم نکلتے ہیں، ایسی صورت میں ان کا دوستوں اور رشتہ داروں سے میل ملاپ کم ہوتا ہے اور وہ نئی سرگرمیوں اور تجربات سے محروم رہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگوں میں مذکورہ پانچ شخصی خواص کم پائے جاتے ہیں۔“

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -