کھیت میں کسان کی ہتھوڑی گر گئی، ڈھونڈنے کیلئے اپنے دوست کو بھی ساتھ لے آیا اور پھر تلاش کرتے کرتے انہیں ایسی قیمتی ترین چیز مل گئی کہ پل بھر میں کروڑ پتی بن گئے، کیا ملا تھا؟ جان کر آپ کے بھی منہ میں پانی آجائے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے علاقے ڈمفریز میں ایک کسان کی کھیتوں میں ہتھوڑی گری گئی جسے وہ میٹل ڈی ٹیکٹر کے ذریعے تلاش کر رہا تھا کہ اچانک ایک جگہ ڈی ٹیکٹر کی آواز گونجی۔ اس نے وہاں زمین میں کھدائی کی تو ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 47سالہ ڈیریک مک لینن نامی کسان نے جب کھدائی کی تو نیچے سے سونے اور چاندی کے قدیم ترین زیورات برآمد ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیریک کو کھیت سے چاندی کے کنگن، بالوں کے کلپ، سونے کی انگوٹھی، کرسچین کراس اور پرندے کی شکل کی ایک پن ملی۔ ان تمام چیزوں کا تعلق 10ویں صدی سے تھا۔ ماہرین نے اس پر تحقیق کی اور اب یہ چیزیں 20لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 27کروڑ روپے) میں فروخت ہورہی ہیں اور یہ تمام رقم ڈیریک کو ملے گی۔ حکومت کی طرف سے یہ چیزیں سکاٹ لینڈ کے نیشنل میوزیم کے حوالے کرنے اور ان کی قیمت ڈیریک کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔