ان دونوں بہنوں کا راز جان کر آپ حیران ہو جائیں گے

ان دونوں بہنوں کا راز جان کر آپ حیران ہو جائیں گے
ان دونوں بہنوں کا راز جان کر آپ حیران ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) جڑواں بچوں میں عموماً مشابہت اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ ان میں فرق کرنا بھی مشکل ہوتا ہے مگر دو برطانوی بہنیں لوسی اور ماریہ جڑواں ہونے کے باوجود اس قدر مختلف ہیں کہ انہیں بہنیں سمجھنا بھی ممکن نظر نہیں آتا۔ لوسی کی رنگت مکمل طور پر گوری ہے اور اس کے سنہری بال دراز اور ملائم ہیں جبکہ ماریہ سیاہ فام ہے اور اس کے بال بھی افریقی لڑکیوں کی طرح گھنگھریالے ہیں۔

فضائی حادثے کی صورت میں جان بچانے کے لیے کیا کرنا چاہئیے؟ماہرین نے اہم ترین مشورے دے دیے
یہ بچیاں ایک ایسے جوڑے کی اولاد ہیں جن میں سے ایک سیاہ فام جبکہ دوسرا سفید فام ہے۔ ان کی والدہ ڈونا کا تعلق جمیکا سے ہے اور وہ سیاہ فام ہیں جبکہ والد وِنز سفید فام ہیں۔ اگرچہ ایسی صورت میں بھی جڑواں بچے ایک جیسے ہی نظر آتے ہیں مگر لوسی اور ماریہ حیرتناک حد تک مختلف ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان بچیوں کی ماں مکمل طور پر سیاہ فام نہیں ہے بلکہ سفید اور سیاہ فام کا امتزاج ہیں اور ان کی ایک بیٹی نے سفید فام جینز جبکہ دوسری نے سیاہ فام جینز لئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس دلچسپ اتفاق کی شرح 10 لاکھ بچوں میں ایک ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -