مسجد الحرام کی توہین کرنے والے گستاخ بھارتی کی سعودی عرب سے فرار ہونے کی کوشش ناکام
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمانوں کے لئے مقدس ترین مقام کی حیثیت رکھنے والی مسجد الحرام کی شان میں گستاخی کرنے والے بھارتی شخص کو سعودی عرب سے فرار ہونے سے عین پہلے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اخبار ”اوکاز“ کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بھارتی شخص نے اپنے فیس بک پیج پر مسجد الحرام کی گستاخی پر مبنی تصویر شائع کی تھی جس کے بعد اس کی تلاش شروع کردی گئی اور جب یہ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا تو اسے جدہ شہر کے ایئرپورٹ پر گرفتارکرلیا گیا۔ اخبار کے مطابق اس شخص نے مسجد الحرام کو ایک ہندو مندر کے روپ میں پیش کیا تھا لیکن گرفتاری کے بعد موقف اختیار کیا کہ اس نے یہ تصویر ایک غیر ملکی میگزین سے نقل کی تھی۔ جرم ثابت ہونے پر اس شخص کو 5 سال قید یا 30 لاکھ ریال (تقریباً 8 کروڑ 15 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
نبی کریم ﷺ کی جانب سے لکھوایا جانے والاآج کے مسلمانوں کے لیے سبق آموز خط