جہاز کی سستی ترین ٹکٹیں حاصل کرنے کا وہ طریقہ جو ائیر لائنز دنیا سے چھپانا چاہتی ہیں

جہاز کی سستی ترین ٹکٹیں حاصل کرنے کا وہ طریقہ جو ائیر لائنز دنیا سے چھپانا ...
جہاز کی سستی ترین ٹکٹیں حاصل کرنے کا وہ طریقہ جو ائیر لائنز دنیا سے چھپانا چاہتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) فضائی سفر کے ماہر سکاٹ کیز کو انتہائی سستے سفر کا ایک ایسا گر معلوم ہے کہ جو دنیا بھر کی ایئرلائنیں مسافروں سے چھپانا چاہتی ہیں، مگر سکاٹ کیز نے اخبار ”بزنس انسائیڈر“ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں یہ گُر سب کے استفادے کے لئے بیان کردیا ہے۔
 وہ کہتے ہیں کہ "Throwaway ticket" کو استعمال کرتے ہوئے وہ اب تک 13 ملکوں کا تقریباً مفت سفرکرچکے ہیں۔ انہوں نے اخبار کو بتایا کہ سستے سفر کا طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی سستی منزل کا ٹکٹ خریدیں جبکہ اس منزل کے راستے میں آپ کی اصل منزل بھی آتی ہو۔

مزید پڑھیں :یمن میں کاروائی ،سعودی عرب کیلئے بڑا جھٹکا،سنگین ترین الزام لگا دیا

مثال کے طور پر فرض کریں کہ آپ نیویارک سے شکاگو جانا چاہتے ہیں۔ نیویارک سے شکاگو کی ٹکٹیں بہت زیادہ ڈیمانڈ کی وجہ سے بہت مہنگی ہیں لیکن اگر آپ نیویارک سے Milwaukee کا ٹکٹ خرید لیں جبکہ یہ پرواز راستے میں شکاگو بھی رکے تو آپ سفر مکمل کرنے کی بجائے راستے میں شکاگو اتر سکتے ہیں، اگر آپ کا سامان جہاز میں موجود نہیں ہے تو۔ انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ Skiplagged کو استعمال کرتے ہوئے آپ دنیا بھر میں اس قسم کی پروازوں کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں اور ڈھیروں بچت کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مسافروں کو انتہائی سستے سفر کی معلومات فراہم کرنے کی وجہ سے یونائیٹڈ اور آربٹز فضائی کمپنیوں نے ویب سائٹ Skiplagged کے خلاف قانونی کارروائی شروع کررکھی ہے اور اب یہ ویب سائٹ تھرڈ پارٹی ویب سائٹوں پر موجود لنکس کے ذریعے مسافروں کو معلومات فراہم کرتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -