آن لائن محبت کی تلاش کتنے بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے؟ یہ خبر پڑھ کر آپ بھی ایسی حرکتوں سے توبہ کرلیں گے

آن لائن محبت کی تلاش کتنے بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے؟ یہ خبر پڑھ کر آپ بھی ...
آن لائن محبت کی تلاش کتنے بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے؟ یہ خبر پڑھ کر آپ بھی ایسی حرکتوں سے توبہ کرلیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کے باعث دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے اور لوگوں کی زندگیاں انٹرنیٹ تک سمٹ آئی ہیں۔ اب بیشتر لوگ دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ ”دوستیاں“ بھی انٹرنیٹ ہی کے ذریعے کرتے ہیں۔ مگرانٹرنیٹ پر محبت تلاش کرنے والے افراد کو ماہرین نے ایک انتہائی بری خبر سنا دی ہے جس کے بعد شاید ایسے لوگ اس حرکت سے توبہ کر لیں گے۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”نوسرباز تیزی کے ساتھ ڈیٹنگ ویب سائٹس کے صارفین کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ان سے بھاری رقوم ہتھیار رہے ہیں۔“ ماہرین کے مطابق صرف لندن میں گزشتہ کچھ عرصے میں 700سے زیادہ افراد ڈیٹنگ ویب سائٹس کے ذریعے نوسربازوں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں۔اس حوالے سے لندن کے شہر ہیمپشائر اور اسیکس دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جہاں بالترتیب 267اور247افراد کواپنی رقوم سے ہاتھ دھونا پڑے۔“
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان نوسربازوں کا نشانہ بننے والے برطانوی باشندوں میں کئی اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔ ایک امیر کاروباری خاتون سے ڈیٹنگ ویب سائٹ کے ذریعے 16لاکھ پاﺅنڈز (تقریباً ساڑھے 24کروڑ روپے)لوٹے گئے۔ اس خاتون کا تعلق برطانوی لندن کے شمال مغربی علاقے ہلنگڈن سے تھا۔ ڈیٹنگ ایکسپرٹ منیر بیلو کا کہنا ہے کہ ”لوگ ڈیٹنگ ویب سائٹس سے وابستہ ایسے فراڈز کے متعلق زیادہ آگاہی نہیں رکھتے جس کی وجہ سے انہیں لوٹنا آسان ہے۔ ڈیٹنگ ویب سائٹس کے صارفین کو چاہیے کہ کسی بھی ایسے شخص کو، جسے وہ نہیں جانتے، رقم بھیجنے سے پہلے اپنے کسی بااعتماد دوست یا فیملی ممبر سے مشورہ کر لیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -