پاکستانیوں کیلئے زندگی کا بہترین تحفہ ، ماں کی دعا کے ساتھ مفت میں قیمتی انعامات جیتنے کا سنہری موقع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مدرز ڈے (Mother's Day) کے قریب آتے ہی لوگ ماں سے پیار کے اظہار اور اس کی تعریف کے مختلف طریقوں کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ مائیں صارفین کے طور پر اہم کردار رکھتی ہیں اور اس موقع پر برانڈز بھی ان کے ساتھ تعلق بنانے کے لئے کوشاں ہوتے ہیں۔
عموماً ایسے مواقع پر جو کچھ کیا جاتا ہے صارفین خود کو اس کا حصہ نہیں بناپاتے، کیونکہ اس میں شمولیت، تشکر، محبت اور جذباتی لگاﺅ جیسے عناصر موجود نہیں ہوتے۔ ماں کی کاوشوں کے اعتراف کا اس سے بہتر طریقہ کیا ہوسکتا ہے کہ بچے اس کے لئے اپنے پیار اور تشکر کا اظہار کریں۔
ٹینگ (Tang) کی جاری تشہیری مہم ماں کے ہاتھوں کے پیار کے گرد گھومتی ہے، اور اب اس نے عام صارفین کو مدرز ڈے پر ماں کو محبت بھرا پیغام بھیجنے کا موقع فراہم کرکے دلوں کو چھولیا ہے۔
بغیر کسی خرچ کے اس سرگرمی کا حصہ بننے کےلئے، صارفین ماں کے لئے پیغام ریکارڈ کرنے کے لئے فون نمبر(0344888TANG (03448888264
پر کال کرسکتے ہیں۔ جب اس نمبر پر کال کی جائے گی تو یہ چند سیکنڈ میں خودکار طریقے سے ڈراپ ہوجائے گی اور صارف کو ایک منٹ کے دوران واپس کال موصول ہوگی جس میں وہ ماں کے لئے پیغام ریکارڈ کروا سکیں گے، جس کے بعد ان سے وہ فون نمبر (ماں کا فون نمبر) لیا جائے گا کہ جس پر وہ پیغام بھیجنا چاہیں گے، اور اس کال کے ساتھ صارف خود کار طریقے سے لکی ڈرا کے لئے بھی کوالیفائی کر لیں گے اور شاندار انعامات جیتنے کا موقع پائیں گے۔ بچوں کی طرف سے پیار اور تشکر کا بہت ہی خاص احساس دلوانے کے لئے ریکارڈ کئے گئے پیغامات ماﺅں کو مدرز ڈے پر ارسال کئے جائیں گے۔
تخلیق کاری اور گہری انسیت کی مثال یہ پیشکش تکنیک میں بہت سادہ ہے، لیکن ایک برانڈ کی جانب سے ہماری معاشرتی اور خاندانی اقدار کے مطابق ماں کی اہمیت کے اعتراف میں غیر معمولی کاوش کرنا طویل المدتی تناظر میں کرشماتی نتائج کا حامل ہوسکتا ہے۔