فیس بک نے آپ کی زندگی میں تہلکہ برپا کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایسی ایجاد کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جس طرح امراءنے اپنے پرسنل اسسٹنٹ رکھے ہوتے ہیں اب عام آدمی بھی رکھ سکے گا مگر ان کا پرسنل اسسٹنٹ کوئی انسان نہیں بلکہ فیس بک کی میسنجر ایپلی کیشن کا ایک فیچر ہو گا جس کا نام ”پرسنل اسسٹنٹ ایم“ رکھا گیا ہے۔فیس بک صارفین کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ کمپنی نے پرسنل اسسٹنٹ ایم تیار کر لیا ہے جو ایپل کے سری اور مائیکرو سافٹ کے کورٹانا کے مقابلے میں بنایا گیا ہے۔اس پرسنل اسسٹنٹ کو صارفین کے سوالات کے جواب کے لیے نہ صرف آرٹی فیشل انٹیلی جنس سافٹ ویئر سے مدد ملے گی بلکہ اسے حقیقی انسان بھی کنٹرول کریں گے۔یہی خصوصیت پرسنل اسسٹنٹ ایم کو سری اور کورٹانا سے منفرد بناتی ہے۔
مزید جانئے: سائنس زیادہ اونچا بولنے والوں کی مردانہ طاقت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ نہایت دلچسپ حقائق
فیس بک نے اس کے لیے ” ایم ٹرینرز“ کے نام سے نئے ملازمین بھی بھرتی کر لیے ہیں جوصارفین کی طرف سے پوچھے جانے والے سوالات اور بھیجی گئی درخواستوں کے جوابات دیں گے۔ فیس بک کا یہ سسٹم عام سوالات کے لیے اپنی ذہانت استعمال کرے گا مگر صارفین کی پیچیدہ درخواستوں پر ماہرین جواب دیا کریں گے۔ایپل، گوگل اور مائیکروسافٹ سب کمپنیوں نے اسمارٹ فون پر کام کرنے والے پرسنل اسسٹنٹس متعارف کرائے ہیں اور وائس کمانڈرز کی مدد سے ان کے ذریعے سرچنگ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھیں: زہریلے ترین سانپ اور 17ماہ کے بچے کے درمیان مقابلہ، کس نے کس کو کاٹ کر مار ڈالا؟ جواب حیران کن
فیس بک کے پراجیکٹ ہیڈ ڈیوڈ مارکوس نے ایپلی کیشن کے اس نئے فیچر کا اعلان اپنے فیس بک پیج پر کیا ہے۔انہوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ساتھ ساتھ اسے انسان بھی کنٹرول کریں گے اور مارکیٹ میں دستیاب ایسی خدمات کے مقابلے میں ہمارا فیچر صارفین کے لیے بہترین معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین اس فیچر کے ذریعے سے اشیاءکی خریداری، ہوائی جہاز کا ٹکٹ اور ہوٹل میں کمرہ بک کروانے، اپنے دوستوں اور عزیزوں کو تحائف بھیجنے جیسے کئی اور کام لے سکیں گے۔یہ فیچر اس وقت فیس بک کے دفاتر میں آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور جلد صارفین کو دستیاب ہو گا۔