چیونٹے کب اور کیوں اڑتے ہیں؟ دلچسپ معلومات جو آپ نہیں جانتے

چیونٹے کب اور کیوں اڑتے ہیں؟ دلچسپ معلومات جو آپ نہیں جانتے
چیونٹے کب اور کیوں اڑتے ہیں؟ دلچسپ معلومات جو آپ نہیں جانتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) اگرچہ بظاہر یہ بات حیران کن لگتی ہے کہ چیونٹیاں اور چیونٹے بھی اڑتے ہوں گے لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان کی اکثر نسلوں میں مخصوص ایام کے دوران اڑنے کا رویہ پایا جاتا ہے۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

چیونٹیوں کی کالونی میں ایک ملکہ چیونٹنی بھی پائی جاتی ہے جو تمام کالونی کی حکمران ہوتی ہے اور اس کی رعایا میں شامل چیونٹے اور دیگر چیونٹیاں روز مرہ کام کاج سر انجام دیتے ہیں۔جب ملکہ چیونٹی کے ملن کے ایام آتے ہیںتو ایک خاص دن پر وہ پرواز کرتی ہے اور چیونٹے بھی درجنوں کے حساب سے اس کے ساتھ اڑتے ہیں اور ملاپ کرتے ہیں۔ کامیاب ملن کے بعد وہ سب زمین پر گرتے ہیں اور ان کے پر ضائع ہو جاتے ہیں اور اس جگہ نئی کالونی کا آغاز کیا جاتا ہے۔

آئی فون 6S کو پانی میں ڈالیں تو کیا ہوتا ہے؟
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ مظہر فطرت سال میں ایک مخصوص وقت پر دیکھنے میں آتا ہے جب کئی کالونیوں کی ملکائیں بیک وقت پرواز کے لئے نکلتی ہیں اور ان کے ساتھ ہی سینکڑوں چیونٹے بھی پرواز کرتے ہیں، اور افزائش نسل کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -