لمبا قد ہونے کا بڑا نقصان سامنے آ گیا،اگر آپ لمبے ہیں تو ضرور پڑھ لیں

لمبا قد ہونے کا بڑا نقصان سامنے آ گیا،اگر آپ لمبے ہیں تو ضرور پڑھ لیں
لمبا قد ہونے کا بڑا نقصان سامنے آ گیا،اگر آپ لمبے ہیں تو ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) دراز قامت لوگ اپنے لمبے قد کی وجہ سے ایک طرح کا فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ دراز قد لوگوں کو ہمیشہ سے دنیا میں پسند کیا جاتا ہے لیکن اس تحقیقاتی رپورٹ کو پڑھنے کے بعد شاید دراز قامت افراد کو اپنے لمبے ہونے پر فخر کی بجائے افسوس کرنا پڑے۔ سویڈن کے ماہرین نے اپنی اس رپورٹ میں بتایا ہے کہ دراز قد لوگوں میں کینسر لاحق ہونے کا خدشہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوخواتین کے قد میں ہر 10سینٹی میٹر(3.9انچ)اضافے کے ساتھ ان میں کینسرکا خطرہ بڑھتا جاتا ہے۔
ماہرین قد اور کینسر کے تعلق کا سراغ لگانے میں تو ناکام رہے ہیں لیکن ان کا ماننا ہے کہ اس کی وجہ جسم کی نشوونما کرنے والے ہارمونز ہو سکتے ہیں۔دراز قد لوگوں میں زیادہ خلیے ہوتے ہیں اور ان میں آنے والی تبدیلیاں ٹیومرز بن سکتی ہیں اور نشوونما کرنے والے ہارمون خلیوں کی تقسیم اور تغیرکا عمل تیز کر سکتے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں میں کینسر کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔

مزیدپڑھیں:شوگر اور دل کی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ سامنے آ گئی ،وہ چیز جو آپ روزانہ استعمال کرتے ہیں
کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ اور یونیورسٹی آف سٹاک ہوم کے محققین نے کینسر اور قد کا باہمی تعلق ڈھونڈنے کے لیے 1958ءسے 2011ءتک 55لاکھ لوگوں کے ٹیسٹ کیے ہیں۔ان لوگوں میں 3فٹ 3انچ سے 7فٹ 4انچ قد کے لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ان تجربات میں یہ بات سامنے آئی کہ قد میں ہر 3.9 انچ اضافے کے ساتھ خواتین میں 18فیصد جبکہ مردوں میں 11فیصد کینسر کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
دراز قد خواتین میں قد کی اسی شرح کے ساتھ بریسٹ کینسر کا خدشہ 20فیصدزیادہ ہوتا ہے جبکہ مردوں اور خواتین دونوں میںقد میں3.9فیصد اضافے کے ساتھ خطرناک جلدکے کینسر کا خدشہ 30فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اگرچہ دراز قامت اور کینسر میں باہمی ربط موجود ہے لیکن ضروری نہیں کہ ہر لمبے قد والا شخص ہی کینسر کے مرض میں مبتلا ہو جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -