دنیا کا بے وقوف ترین چور جو خود ہی تھانے پہنچ گیا،مگر کیوں؟

دنیا کا بے وقوف ترین چور جو خود ہی تھانے پہنچ گیا،مگر کیوں؟
دنیا کا بے وقوف ترین چور جو خود ہی تھانے پہنچ گیا،مگر کیوں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی کہاوت کے مصداق برطانیہ میں ایک اناڑی چور نے دکان میں چوری کی اور الٹا دکان دار کے خلاف ہی رپورٹ درج کرانے پولیس سٹیشن پہنچ گیا جہاں اسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ کیمبرج میں 23سالہ نکولس الیگریٹو نے دکان سے 620پاﺅنڈ(تقریباً 98ہزار 300روپے)مالیت کا مقناطیس چرایا ۔ اس کی واردات دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئی۔ دکان دار نے اس سی سی ٹی وی فوٹیج سے اس کی ایک تصویر پرنٹ کروائی اور اپنی دکان میں نمایاں جگہ پر آویزاں کر دی۔

مزیدپڑھیں:سعودی خواتین نے نئی تاریخ رقم کر دی لیکن تفصیلات جان کر آپ کو بالکل بھی خوشی نہیں ہو گی
دکان میں اس چور کی تصویر والا پوسٹر اس قدر مشہور ہوا کہ مقامی اخبارات نے بھی اسے شائع کر دیاجسے نکولس کے گھروالوں اور دوستوں نے دیکھ لیا اور اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔ اس شرمندگی پر نکولس اس دکاندار کے خلاف رپورٹ درج کروانے تھانے پہنچ گیا۔ پولیس کے سامنے اس نے موقف اختیار کیا کہ دکاندار نے چور کی جگہ میری تصویر دکان میں لگا دی ہے جس کی وجہ سے میری بدنامی ہو رہی ہے لیکن پولیس نے ویڈیو کے ساتھ اس کی شکل ملنے پر اسے گرفتار کر لیا۔ عدالت نے اسے 400پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 63ہزار روپے)جرمانہ اور مقناطیس کی قیمت اداکرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -