فرفر پنجابی بولنے والی چینی لڑکی سامنے آگئی ،یہ زبان کس نے سکھائی ؟باتیں سن کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

فرفر پنجابی بولنے والی چینی لڑکی سامنے آگئی ،یہ زبان کس نے سکھائی ؟باتیں سن ...
فرفر پنجابی بولنے والی چینی لڑکی سامنے آگئی ،یہ زبان کس نے سکھائی ؟باتیں سن کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آپ نے بہت سے چینی افراد کو اردو بولتے سنا ہو گا لیکن پہلی بار ایک چینی لڑکی نے فرفر پنجابی بول کر سب کو حیران کردیا،ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی ۔تفصیل کے مطابق موبائل کی دکان پر کھڑی ایک چینی لڑکی کی ایک شخص نے ویڈیو بنانی شروع کی تو اس چینی لڑکی نے پہلے پوچھا کیا تم میری تصویر اتار رہے ہو جس پر لڑکے نے پنجابی میں کہا ”نئیں،میں تاڈی فوٹو نئیں ویڈیو لا ریا واں ‘۔اس پر چینی لڑکی نے جواب دیا ”او ،ایداں نہ کر سردار جی ،ایداں نئیں کرنا چائی دا “۔اس جواب پر ویڈ یو بنانے والے شخص نے بے اختیار ہنسنا شروع کردیا اور پنجابی میں پوچھا ”تاڈا نا کی اے “۔لڑکی نے جواب دیا ”لم“۔لڑکے نے پوچھا ”تے تاڈا پنڈکیڑا اے ؟ “۔اس پر چینی لڑکی نے کہا کہ ”میں جے بی دی اں ،موگا دوجا پنڈ اے میرا“۔لڑکے نے پوچھا ”تسی پنجابی بہت چنگی بولدے او ،اے کنے سکھائی اے ،تے کنے سال ہو گئے پنجابی بولدے نوں ؟۔اس پر لڑکی نے جواب دیا ”مینوں فرینڈ نے پنجابی سکھائی اے ،پنج سال ہو گئے نے “۔لڑکے نے کہا کہ ”تسی شادی کسی پنجابی منڈے نال کرو گی یا چینی دے نال “۔اس پر لڑکی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ”دیکھاں گے ،قسمت دے نال دیکھاں گے “۔لڑکے نے شرارت میں کہا کہ ”تاڈا نمبر میرے کول اے ،کسی نوں دے دیاں یا نئیں“۔اس پر لڑکی نے کہا ”نا دینا سالے نوں ،پنجابی منڈے مینوں تنگ کرن گے ،پنجابی منڈے بہت تنگ کردے نے “۔اس کے بعد دونوں نے ہنسنا شروع کردیا ۔
ویڈ یو دیکھئے

مزید :

ڈیلی بائیٹس -