اگر غلطی سے گلاس ٹوٹ جائے تو شیشے کے ٹکڑے کیسے اٹھائے جائیں؟ آسان ترین طریقہ جانئے
لندن(نیوزڈیسک)ہر گھر میں شیشے کے برتن یا گلاس تو ضرور موجود ہوتے ہیں اور اگر یہ ٹوٹ جائیں تو کانچ اٹھانا ایک مصیبت بن جاتا ہے۔بعض اوقات تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ کانچ کے ٹکڑے فرش پر ہی رہ جاتے ہیں جو کہ کسی بڑے نقصان کی وجہ بھی بن جاتے ہیں ۔
کانچ کے بڑے ٹکڑے تو ہاتھوں سے اٹھائے جاسکتے ہیں لیکن چھوٹے ٹکڑے اٹھانے کیلئے بریڈ کا ٹکڑاان پر رکھ کر دبائیں۔تمام باریک ٹکڑے بریڈ کے ساتھ چپک جائیں گے اور اب انتہائی احتیاط کے ساتھ بریڈ کو مذکورہ جگہ سے اٹھا لیں۔