ڈاکٹروں نے اس آدمی کا ہاتھ پیٹ کے اندر ڈال کر سی دیا لیکن یہ کوئی غلطی نہ تھی، وجہ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کا ہاتھ پیٹ کے اندر رکھ کر ٹانکے لگا کر سی دیا لیکن ایسا انہوں نے غلطی سے نہیں کیا بلکہ یہ اپنی طرز کا انوکھا آپریشن حادثے میں شدید زخمی ہو کر مفلوج ہوجانے والے اس شخص کے ہاتھ کو دوبارہ کارآمد بنانے کے لیے کیا گیا۔ 87سالہ فرینک ریز ٹرالر کا ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ اس دوران جیک پھسل جانے کے باعث اس کا ہاتھ ٹائر کے مڈگارڈ کے نیچے آ گیا اور زخمی ہو کرتقریباً ناکارہ ہو گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے اس کے ہاتھ میں خون کی فراہمی دوبارہ بحال کرنے کے لیے آپریشن کے ذریعے اس کے پیٹ میں جگہ بنا کر اس کا ہاتھ اس میں سی دیا۔
مزید پڑھیں:ڈاکٹروں نے آدمی کا کٹا ہاتھ اس کی ٹانگ پر لگا کر بچا لیا
فرینک ریز 3ہفتے اسی حالت میں گزارنے پڑے۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے دوبارہ آپریشن کرکے ہاتھ دوبارہ نکال دیا۔ فرینک ریز کا کہنا تھا کہ یہ بہت عجیب تجربہ تھا۔ جب میری پوتی نے مجھے آ کر بتایا کہ ڈاکٹر میرا ہاتھ میرے ہی پیٹ میں رکھ کر سینا چاہتے ہیں تو مجھے بہت عجیب لگا لیکن میں نے ہاں کہہ دی۔ اب میں بہت پرامید ہوں کہ میرا ہاتھ پہلے کی طرح بالکل درست کام کرنے لگے گا۔