مسلمان ملک میں نوجوان کو گائے کے ساتھ شادی کا حکم، انتہائی شرمناک وجہ بھی سامنے آ گئی
جکارتہ (نیوز ڈیسک) اکثر دنیا بھر سے شادیوں کی عجیب و غریب رسومات کی خبریں آتی رہتی ہیں، ہمسایہ ملک بھارت میں تو کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں پر لڑکیوں کی جانوروں سے شادی کروادی جاتی ہے۔ تاہم ہم آپ کو انڈونیشیا میں ہونے والی ایک انتہائی انوکھی شادی کے بارے میں بتاتے ہیں۔ انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ایک نوجوان کو اپنے گاﺅں کی ایک گائے کے ساتھ ناجائز مراسم استوار کرنا بہت مہنگا پڑگیا اور نہ صرف اس گائے سے شادی کی شرمناک رسم سے گزرنا پڑا بلکہ اس سارے معاملے میں بیچاری گائے بھی جان سے گئی۔
مزید پڑھیں:برطانوی خاتون نےکتے سے ’شادی‘ کرلی
ویب سائٹ gawker.com کے مطابق چند سال قبل18 سالہ نوجوان نگورا آلت کو چاول کے کھیت میں گائے کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیاتھا۔ گاﺅں کے بڑوں نے اس شیطانی کام کے اثرات سے گاﺅں کو پاک کرنے کیلئے فیصلہ کیا کہ آلت گائے سے شادی کرے، جس کے بعد دونوں کو سمندر برد کردیا جائے۔
نوجوان اور گائے کی شادی منعقد کی گئی جس کے دوران حالات کا دباﺅ برداشت نہ کرتے ہوئے وہ بے ہوش ہوگیا۔ بعد ازاں گائے کو سمندر میں پھینک دیا گیا، جبکہ نوجوان کو صرف علامتی طور پر سمندر میں ڈبویا گیا۔ اس موقعہ پر گاﺅں کے سربراہ ایداباگس لیگاوا کا کہنا تھا کہ اب ان کا گاﺅں ”پاک ہوگیا ہے“۔