وہ ایک بات جو خواتین کو کبھی بھی مردوں سے نہیں کرنی چاہیے،تحقیق میں دلچسپ انکشاف سامنے آگیا

وہ ایک بات جو خواتین کو کبھی بھی مردوں سے نہیں کرنی چاہیے،تحقیق میں دلچسپ ...
وہ ایک بات جو خواتین کو کبھی بھی مردوں سے نہیں کرنی چاہیے،تحقیق میں دلچسپ انکشاف سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) اچھی حس مزاح شخصیت کو دلچسپ بنادیتی ہے اور خاص طور پر مردوں کی اچھی حس مزاح انہیں خواتین کیلئے دلکش بنادیتی ہے اور خوب اچھے اچھے لطیفے سنانے اور مزاحیہ باتیں کرنے والے ہی وہ مرد ہیں جن کی دوستی اور ساتھ کو خواتین بہت پسند کرتی ہیں، لیکن دوسری طرف زیادہ ہنسی مذاق کرنے والی خواتین مردوں کواپنی طرف مائل کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔ دلچسپ انکشافات یونیورسٹی آف کنساس کی ایک حالیہ تحقیق میں سامنے آئے ہیں جس کے دوران 100 طلباء و طالبات کی حس مزاح اور دوست بنانے کی صلاحیت کے درمیاں تعلق کا مطالعہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:وہ تمام باتیں جو میاں بیوی ایک دوسرے سے چھپاتےہیں،سائنسدان منظر عام پرلے آئے
یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہر ابلاغیات پروفیسر جیفری ہال نے بتایا کہ جو مرد خواتین کو ہنسا سکتے ہیں وہ انہیں اپنی دوست بنانے میں بھی کامیاب رہتے ہیں۔ خواتین جب کسی مرد کی باتوں پر کھلکھلا کر ہنستی ہیں تو اس کے ساتھ تعلق کو پرلطف اور زندگی کو پرمسرت محسوس کرتی ہیں اور اس کے ساتھ دیرپا تعلق قائم کرنے پر مائل ہوجاتی ہیں، لیکن لطائف اور مزاح کا شائستہ ہونا ضروری ہے، گھٹیا لطیفوں کا الٹا اثر بھی ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب خواتین اگر خوب لطائف سنائیں اور مردوں کو ہنسائیں تو ضروری نہیں کہ مرد ان میں دلچسپی لیں۔ مردوں کی اچھی حس مزاح خواتین کو ضرور اپنی طرف کھینچتی ہے، لیکن خواتین کی اچھی حس مزاح کا مردوں پر ایسا اثر تحقیق سے ثابت نہیں ہوسکا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -